پاکستان میں کھمبیوں کی طرح بڑھتے موٹیوشینل سپیکرزکی تعداد
مجاہدعلی
پچھلے کئی سالوں سےانٹرنیٹ اوریوٹیوب کے لانچ ہونےکےبعد پوری دنیا اورپاکستان میں تواترسے Motivational Speakers کی تعدادبڑھتی جارہی خودروپودے کی طرح اگناشروع ہوئے ہیں ان کایہ پھیلاوپچھلے کئی ماہ وسال سے جاری ہے۔
جن کے پاس تھوڑابہت علم ہوتاہے وہ لیکچرزدیناشروع دیتاہے۔اصل میں ایسے لوگوں کےپاس کچھ کتابی علم ذیادہ ہوتاہے وہ وہ دانشورکی طرح خودکولوگوں کے سامنےپیش کرتے ہیں ۔
عصرحاضرمیں جسے دیکھوموٹی ویشنل سپیکرکی طرف بھاگ رہاہے لیکن وہ اپنے آباواجداداوراسلاف اکابربزرگ دین صلحاءصوفیائے اکرام انبیائے اکرام اورسب سے بڑھ فخرکائنات حضورﷺ کی سنت مبارکہ اورسیرت کوبھول جاتے ہیں!جس میں اصل ذندگی کے رازپنہاں ہیں۔ہم چونکہ اسلامی تعلیمات کوپڑھتے دیکھتے نہیں اسی لئے بھٹکتے رہتے ہیں۔
کوئی بھی شخص کتب اوردیگرذرائع سے علم حاصل کرکے اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتا ہے،معلومات اورعلم میں تخصص حاصل کرسکتے ہیں۔لہذاکوشش کریں کہ خودبھی چیزوں اورحقائق کی تلاش میں نکلیں جانیں توپھرآپ کو کسی موٹیویشنل سپیکرکی ضرورت نہیں پڑے گی ۔کیونکہ اللہ نے تمام مسلمانوں کوپہلاسبق ہی اقراءکادیاہے۔جب آپ دنیاجہاں کی معلومات اورکتب کامطالعہ کریں گے،تویہ پھرآپ کواس طرح کے لوگ کچھ خاص محسوس نہیں ہوں گے ۔ہاں یہ ضرورہےکہ ہرانسان کے پاس کچھ نہ کچھ منفر معلومات اوربہترین علم ضرورہوتاہے ۔ان سے فائدہ اٹھایاجاسکتاہے لیکن علم اورمعلومات تو کوئی بھی حاصل کرسکتاہے۔
No comments:
Post a Comment