|
بسلسلہ نفسیات اورجنسی صحت شادی شدہ خواتین اورمردوں کے لئےجنسی عمل سے حاصل ہونے والے ۲۷جسمانی،نفسیاتی فوائد |
مترجم:مجاہدعلی
شادی خالق کائنات کاتخلیق کردہ شعبہ ہے۔لہذا جب اس نے شادی جیساخوبصورت بندھن تخلیق کیاتولامحالہ طورپراس میں شادی کے فوائدبھی پنہاں کردئے۔آئے روزدنیامیں کہیں نہ کہیں شادی کے پنہاں فوائدپرتحقیق ہورہی ہوتی ہے اوریوں اس کے فوائداورثمرات منظرعام پر آرہےہوتے ہیں ۔بعض اوقات ان کے نتائج اتنے عجیب وغریب ہوتے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔جس سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ شادی صرف جنسی خواہش کے پورے ہونےکانام نہیں ہے بلکہ اس سے مردوزن کوعجیب وغریب فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں ۔جن کااحاطہ آگے چل کرکیاجائے گا۔
عصرحاضرمیں لفظ سیکس اچھاخاصا بدنام ہوچکاہے۔لہذاجب بھی عام ذندگی میں کوئی اس کانام لیتاہے تولامحالہ طورپراس شخص کی طرف آنکھیں ضروراٹھتی ہیں اورکان ہمہ تن گوش ہوجاتے ہیں جو اس لفظ کی ادائگی کررہاہوتاہے۔ شایداس لفظ میں شایدعجیب سی کشش پائ جاتی ہو۔لیکن اس کے لئے کئی دوسرے الفاظ بھی مستعمل ہیں جیساکہ مقاربت،صحبت ،جنسی عمل،ہم بستری،جنسی تعلق وغیرہ وغیرہ ۔
اگرہم جنسی قوت پرغورکریں توپتہ چلتاہے کہ جنسی خواہش اللہ تعالیٰ کی طرف سے مردکےلئے ایک انمول تحفہ اورنعمت بھی ہے۔لہذا جنسی خواہش کی تکمیل کے لئے اللہ تعالیٰ نکاح کی صورت میں مردوزن کو پاکیزہ تحفہ عطافرماتاہے تاکہ انسان اپنے اس فطری تقاضوں کوپُوراکرسکیں۔بہرحال شادی خداتعالیٰ کاتخلیق کردہ شعبہ ہے ۔اورکیسے ممکن ہےکہ اللہ تعالٰی نے اس میں زوجین کےلئے فوائدپنہاں نہ کررکھے ہوں ۔ان فوائد کومغربی تحقیقات وقتافوقتا آشکارکرتی رہتی ہے۔
جنسی صحبت اعتماد،تناوکوکم کرنے،اورزوجین کے مابین تعلقات کوفروغ دینے کاایک عُنصرہے جسکی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتاہے اورنہ ہی اسے نظراندازکیاجاسکتاہے۔تاہم اس آرٹیکل کابُنیادی مقصد یہ ہے کہ ایک صحت مندجنسی عمل سے طویل ،صحت منداورپُرلطف ذندگی گُزاری جاسکتی ہے۔
جنسی عمل کے کچھ فوائد کوبیان کیاجارہاہے جن کاآپ کے لئےجانناضروری ہے تاکہ آپ بہترمحسوس کرنےکے لئے جنسی سے لُطف اندوزہوسکیں۔ذیل میں تحقیق سے حاصل کردہ نتائج کی بناپرشادی شدہ افراد کے لئےشادی کے ۲۷ بہترین فوائدکامجموعہ ذیل میں بیان کیاجارہاہے۔
شادی کےفوائدپرتحقیقات کے نتائج ذیل میں دئے جارہےہیں۔
۱۔ قوت مدافعت میں بہتری
یہ جائزجنسی تعلقات کاپہلافائدہ ہےجسکامردوزن کوپتہ ہوناچاہئے۔وہ افراد جو ہفتہ میں ۱ یا۲بارباقاعدگی سے صحبت کرتے ہیں ان کے اندرقوت مدافعت کے حوالے سے ہارمون کی سطح بلندہوتی ہے ۔ایک مطالعے کے مطابق، آئی جی اے مدافعتی نظام حملہ آور جراثیم سے لڑنے کے لئے کام کرتا ہے، جس سے جسم کی قوت مدافعت کو فعال کرنے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے جنسی تعلقات اُستوار رکھتے ہیں وہ کم بیمارپڑتے ہیں۔
لہذاآپ کودرج ذیل کچھ اقدامات پرعمل درآمدکرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپکا قوت مدافعت کانظام بہترہوسکے مثلا:
ہمیشہ متحرک رہیں
غذائیت سے بھرپورچیزیں کھائیں
حفاظتی ٹیکے لگوائیں
بھرپورنیندلیں
کنڈوم کااستعمال کریں
۲۔بلڈپریشرمیں کمی
جب بھی زوجین کے مابین جنسی تعلقات کے فوائدکی بات ہوتی ہےتوایک بات ہمیشہ یادرکھیں کہ باقاعدگی سے جنسی تعلقات استوارکرنے سے بلڈپریشرمیں کمی رُونماہوتی ہے۔جنسی تعلقات کابراہ راست تعلق کم بلڈپریشرسے بھی ہے ،کم ازکم یہ بات عورتوں کے لئے بات توسچ ہے۔
وہ خواتین جن کی عمریں ۵۷سے لیکر۸۵سال ہوتی ہیں ۔اگرانھیں جنسی آسودگی میسرہوتووہ بلڈپریشرہائی کاکم شکارہوتی ہیں۔ایک دوسرے مطالعے کے جائزے سے پتہ چلتاہے کہ میاں بیوی کے ایک دوسرے سے گلے ملنے سے بھی بلڈپریشرقابومیں رہتاہے۔ایک اور تحقیق میں ماہرین کویہ پتہ چلا کہ محض گلے لگنے سے بھی بلڈ پریشر کو صحت مند رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔مردوں میں بلڈپریشرکے بڑھنے سے ان عضو مخصوص میں ایستادگی کامسلہ درپیش ہوسکتاہے۔اسی طرح عورتوں میں بلڈپریشربڑھنے کی وجہ سے ان میں جنسی خواہش کم ہوسکتی ہے ،جس کی وجہ سے ان میں سیکس میں توجہ کم ہوسکتی ہے
۳۔درد میں کمی
باقاعدگی سے جنسی عمل سے درد کو کم کرنے والے ہارمونز کو دور کرتی ہے اور یہ ہارمونز ٹانگوں اور کمر کے درد کو کم کرنے یا روکنے کے ساتھ ساتھ گٹھیا، ماہواری کی تکلیف اور سر درد سمعیت دیگر اقسام کے درد کو کم کرنے یا روکنے میں مدد کرتے پائے گئے ہیں۔ دردشقیقہ پر جنسی تعلقات کے اثرات کے بارے میں ایک تحقیق کے مطابق یہ پتہ چلا کہ جنسی تعلقات کے نتیجے میں دردشقیقہ اور سر درد کی دیگر اقسام کےکچھ مریضوں میں جزوی یا مکمل سر درد سے نجات مل سکتی ہے۔
۴۔جنسی خواہش میں ذیادتی
یہ مردوزن کے لئے جنسی عمل کاایک اورفائدہ ہےجسے نظراندازنہیں کیاجاسکتاہے۔ زوجین جتناذیادہ جنسی فعل کوسرانجام دیتے ہیں اتناہی ان کے اندرجنسی عمل کوکرنےکی خواہش بیدارہوتی ہے۔عورتوں میں جنسی عمل کاتعلق ذہنی اورجسمانی دونوں سے ہوتاہے۔ باقاعدگی سے مباشرت کرنے سے ایک عورت کوخون کے بہاؤ، اندام نہانی کی رطوبات اوراور لچک کو بڑھانے میں مددملتی ہے، جوجنسی سرگرمی کو زیادہ پُرلطف بھی بناتی ہے
۵۔ جواں نظرآنا
ایک تحقیق کے مطابق ، کلینیکل نیوروسائیکولوجسٹ نے یہ جاناکہ فعال جنسی زندگی کی وجہ سے عمر رسیدہ خواتین وحضرات اپنی اصل عمر سے 5تا7 سال چھوٹے نظر آتے ہیں۔ تاہم ، آپ کو بڑھاپے کے خلاف اثرات سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہر رات سیکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
۶ ۔پراسٹیٹ کینسرکاخطرہ کم ہونا
تحقیقات ثابت کرتی ہیں وہ افرادجوایک ماہ میں ۲۱ دفعہ سے ذائد منی کااخراج کرتے ہیں یا مشت زنی کرتے ہیں ان کوپراسٹیٹ کینسرہونے کے کم چانسزہوتے ہیں۔، اگرچہ ان دونوں کے مابین تعلق کومذیدکنگھالاجاناچاہئے اس تعلق کے درمیان مذیدوجوہات وعوامل کوبھی شامل ہوسکتے ہیں۔
۷۔افزائش نسل کابڑھنا
ایک تحقیق کے مطابق جنسی عمل کوباقاعدگی سےسرانجام کرنے والے مردوں میں سپرم کی کوالٹی بہترہوتی چلی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، انہوں نے پایا کہ بہترین وقت جب آخری بار جنسی تعلق اسپرم کے معیار کی جانچ سے 2 دن سے بھی کم وقت میں کیا گیا تھا اور تقریباً 10 دن پرہیز کے بعد کم ہو گیا تھا۔
اگر آپ بچہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو ، اپنے نطفے کو تازہ رکھیں اور ہفتے میں کم از کم دو بار جنسی عمل کرکے اسے ٹپ ٹاپ(اچھی حالت ) شکل میں رکھیں لہذامرد اپنی بیوی کے ساتھ ان ایام میں مقاربت کریں جب اس کی اندام انہانی سے انڈہ ہ خارج ہونے کے قریب ہو ۔اس کے علاوہ، بار بار جنسی سرگرمی ایک عورت کے ہارمونز کو متوازن کرنے سمعیت اس کےحیض کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے، جس سے حاملہ ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں
۸۔ دماغی صلاحیت یاطاقت
ایک تحقیق کےمطابق جنسی عمل سے دماغ کے اندر نیورون کی تعدادکوبڑھا یا جاسکتاہے،جہاں یاداشت محفوظ ہوتی ہے۔اس طرح سے مباشرت کے عمل سے تجزیاتی سوچ کو بھی بہترکیاجاسکتاہے حتی کہ یاداشت کوبھی بہتربنایاجاسکتاہے۔یہ سیکس کےکئی فوائد میں سے ایک فائدہ ہے ،جس سے مردوعورت کوفائدہ ہوتاہے ،جسے ہرگزچھوڑنانہ چاہئے۔کیونکہ جنسی عمل گھریلوسطح پر یاداشت کوبہترکرنے کاایک قدرتی طریقہ بھی ہے۔
۹۔سونگھنے کی حس میں بہتری
سیکس کاایک اورزبردست فائدہ یہ بھی ہے اس سے عورت اورمردکے سونگھنے کی حس بڑھ جاتی ہے،جس سے ناک اپناکام بہترطریقے سے سرانجام دے سکتاہے۔جنسی عمل کے بعدجسم میں ایک کیمیکل پیداہوتاہے جسے پرولیکٹک کہاجاتاہے جوسونگھنے کی حس کوکنٹرول کرتاہے
۱۰۔دانتوں کی بہتر صحت
کیلشیم اورزنک دانتوں کی صفائی کےلئے بہترین اجزاءمتصورکئے جاتے ہیں ۔سپرم سے ہٹ کرتولیدی مادہ میں میگنیشیم ،کیلشئیم اورزنک پایاجاتاہے جورُوٹ کینال فلنگ میں بہت مفیدثابت ہوتے ہیں ،کیلشئیم اورزنک دانتوں کی دُھلائ میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔لہذاکوشش کریں کہ بہتری کےلئے ہفتہ میں کم ازکم ایک دفعہ ہمبستری کی جائے!
۱۱۔سٹریس اورڈیپریشن میں کمی
سیکس کاعمل آپ کے جسم کے اندر اچھےمحسوس ہونے والے کیمیکل کے اخراج کاباعث بنتاہے،جو تناو کوکم کرنے میں مدددے سکتاہے اورآپ کے جنسی لُطف کوبڑھاسکتاہے۔اس سے آپ کوخوداعتمادی بھی ملتی ہے اورآپ خُودکو پُرسکون محسوس کرتے ہیں ۔اس تحقیق میں مذیداضافہ کرتے ہوئے تجویزدی گئی کہ وہ لوگ جواکثٖرمحبت کرتے ہیں وہ پریشان کن حالات میں بہترپرفارمنس کامظاہرہ کرتے ہیں۔
مذید یہ کہ اس سے سیروٹن نامی کیمیکل بھی خارج ہوتاہے جسے عام طورپرخوشی کاہارمون بھی کہاجاتاہے۔سیٹروٹن کی ایک خاص مقدارسے ہم خُودکو اچھامحسوس کرتے ہیں ۔اگرآپ کے اندراسکی کمی واقع ہوجائے توآپ ڈیپریشن کاشکارہوسکتے ہیں۔اگرڈیپریشن کودورکرنے والی والی ادویات جسکامقصداس کیمیکل کوبڑھانامقصودہو تو اس سے جنسی خواہش کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ اگرآپ کے جسم کے اندراس ہارمون کی سطح نارمل ہے توپھرآپ کواس ہارمون کو ورزش یا جنسی عمل کے ذریعے بھی حاصل کرسکتے ہیں،یا پھرکاربوہائیڈریٹس کااستعمال کرکےبھی بڑھاسکتے ہیں۔
۱۲۔مثانے کے کنٹرول میں بہتری
باقاعدگی سے جنسی تعلقات سے آرگیزم کے دوران سکڑنے والے پیٹ کے عضلات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ درحقیقت، حمل اور حیض ان عضلات کو کمزور کر سکتے ہیں ۔ جنسی سرگرمی سے خواتین کو اپنے مثانے کے کنٹرول کو بڑھانے اور اس میں بے قاعدگی سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ، آپ جنسی سرگرمی کے دوران کیگل مشقوں کی مشق کرکے اس فائدہ کو بڑھا سکتے ہیں. کیگل مشق میں نچلے پیٹ کے عضلات کو اوپر کھینچ کر اور پھر انہیں اونچا اور تنگ رکھ کر کی جاتی ہے، جیسے آپ پیشاب کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ دراصل خواتین اور مردوں کے لئے سیکس کے فوائد کی فہرست میں سے ایک ہے، لہذا آپ کو اس حیرت انگیز فوائد کو نہیں چھوڑنا چاہئے، بلکہ اس کا استعمال بہتری کے لئے کرنا چاہئے۔
۱۳۔نیند میں بہتری
جنسی عمل کے بعد جسم میں پرولیکٹن نامی ایک کیمیکل خارج ہوتاہے،جسے آرام پیدا کرنے والا ہارمون بھی کہاجاتاہے جوآپ کوجلد سونے میں مدد دے سکتاہے. اس کے علاوہ آکسیٹوسن نامی "محبت کا ہارمون" بھی آرگیزم کے دوران خارج ہوتا ہے، جو آپ کی نیند کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔بہترنیندسے آپ کودرج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
قوت مدافعت میں بہتری
لمبی عمر
تمام دن توانائی (انرجی) محسوس کرنا
درحقیقت جنسی عمل کےنتیجے میں آپ ۷تا۹ گھنٹے کی نیندحاصل کرتے ہیں۔لہذا اس بات کو ہرگزنہ بھولیں کہ جنسی عمل آپ کی نیندکوبہترکرتاہے
۱۴۔کیلوری کوخرچ کرنا
جنسی عمل کامردوں اورعورتوں کو ایک اورفائدہ حاصل ہوتاہے وہ یہ کہ جب وہ آپس میں محبت کرتے ہیں توبدن میں موجودکیلوری کااستعمال ہوتاہے۔جنسی عمل سے دل کی دھڑکین تیزہوتی ہے ،اس سے عضلات مضبوط ہوتےہیں ،کیلوری جلتی ہیں یہ ایساہی ہے جیسے ہم عام زندگی میں ورزش کرتےہیں۔
حقیقت میں ،ایک حالیہ تحقیق سے یہ پتہ چلاہے کہ جنسی عمل کے دوران مردکی ایک منٹ میں ۴کیلوری جبکہ عورت کی ۳کیلوری جلتی ہے۔اگرجنسی عمل کومحض ورزش کاایک باقاعدہ حصہ بنایاجائے تو اس سے توازن کوقائم رکھنے اورلچک کوبرقراررکھنے میں بھی مددمل سکتی ہے۔
نوٹ: کیلوری توانائی کی ایک اکائی ہے، جو اکثر کھانے کی اشیا کی غذائی قدر کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے(بی بی سی)
۱۵۔دل کی صحت میں بہتری
جنسی عمل کاایک دوسرافائدہ جومردوعورت دونوں کومعلوم ہوناچاہئے وہ یہ ہےکہ اس سے دل کی دھڑکن بہترہوتی ہے۔وہ مردجوہفتہ میں دودفعہ جنسی عمل کرتے ہیں ۔ان میں تقریبا ۴۵ فیصدکم دل کے دورے یاسٹروک کے ۴۵ فیصدامکان کم ہوجاتے ہیں ان کے مقابلہ میں جومہینہ میں ایک دفعہ جنسی عمل سرانجام دیتے ہیں یااس سے کم !درحقیقت جنسی عمل سے دل کوبہت فائدہ حاصل ہوتاہے، بلکہ یہ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون اورعورتوں میں ایسٹروجن کی سطح کوایک توازن میں رکھتاہے۔
۱۶ ۔تعلقات میں بہتری
صحبت اور آرگیزم دونوں جسم میں "محبت کے ہارمون" آکسیٹوسن کے بڑھنےکاباعث بنتے ہیں، جو آپ کو اپنے ساتھی کے ساتھ قربت بڑھانے اور بہتر ہمدردانہ رابطوں کا تجربہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
تحقیقی مطالعہ جات تجویزکرتے ہیں کہ سیکس کاتعلق ان چیزوں سے ہوسکتاہے:
جب آپ اپنے ساتھی کی جنسی خواہشات کو پورا کرتے ہیں تو اطمینان میں اضافہ
اعتماد، محبت اور قربت کی سطح میں اضافہ
جذبات کی شناخت کرنے اور اظہار کرنے کی بہتر صلاحیت
جذباتی تنازعہ کی وجہ سے ہونے والی پریشانی کو کم کریں
دراصل،مرداورعورت کے لئے جنسی صحت کاحیران کن فائدہ جس کونظراندازنہیں کرناچاہئے وہ یہ کہ جنسی ذندگی سے لُطف اندوزہونے کی کوشش کرناچاہئے۔خاص طور پر اگر آپ اپنے ساتھی کے ساتھ اپنے تعلقات میں مسائل سے نمٹنا چاہتے ہیں
۱۷۔دوران حمل خطرات کوکم کرنا
باقاعدگی سے جنسی سرگرمی حمل کی پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ، جس کے نتیجے میں پیروں میں سوجن ، متلی ، سر درد اور دورے پڑسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق مادہ منویہ میں موجود ایچ ایل جی-اے نامی پروٹین مدافعتی نظام کو بڑھانے اور ان پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
۱۸۔ذندگی کی طوالت
مردوں اور خواتین کے لئے جنسی تعلقات کے حیرت انگیز فوائد کی فہرست میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے ذندگی طویل ہوجاتی ہےلہذااس سے پہلوتہی اختیارنہیں کرنی چاہئے۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم 3 بار جنسی صحبت کرتے ہیں ان میں طبی وجوہات کی بنا پر مرنے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہوتا ہے جو مہینے میں صرف ایک بار محبت کرتے ہیں۔
۱۹۔ ساتھی کے لیے کشش میں اضافہ کاباعث
جنسی سرگرمی سے جسم میں زیادہ فیرومونز نامی کیمیکل کی شرح بڑھ سکتی ہے ،جوجنس مخالف میں کشش کوبڑھانے بڑھانےکاسبب بنتاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ اپنے ساتھی کے ساتھ جتنی زیادہ جنسی سرگرمی کریں گے، آپ کی ان کے ساتھ دوبارہ محبت کی خواہش اوربڑھے گی ۔درحقیقت، ساتھی کے لئے کشش میں اضافہ دراصل سیکس کے حیرت انگیز فوائد میں سے ایک ہے، لہذا آپ کو اپنے ساتھی کو راغب کرنے کے لئے اس سرگرمی کا استعمال کرنا چاہئے۔
۲۰۔ صحت مندچمکیلی جلد
باقاعدہ جنسی عمل کرنے سے عورت کی جلد کی تجدید ہوتی ہے۔کیونکہ اسے ورزش کی ایروبک شکل سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین نے یہ بھی دریافت کیا کہ جنسی سرگرمی آکسیجن کی سطح میں اضافہ کرتی ہے، جلد میں خون اور غذائی اجزاء کے بہاؤ میں اضافہ کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جلد کے نئے خلیات کی سطح کو بڑھاتی ہے، جس سے جلد صحت مند اور ہموار ہوجاتی ہے۔ دراصل، یہ سیکس کے خوبصورتی کے فوائد میں سے ایک اور ہے جسے آپ کو جاننا چاہئے اورپھرجنسی عمل کی پیروی کرناچاہئے۔
۲۱۔بالوں کوچمکائیں
خواتین اور مردوں کے لیے سیکس کے فوائد کی فہرست میں ایک اور چیز جسے آپ کو نہیں چھوڑنا چاہیے اس میں بالوں کو چمکانا بھی شامل ہے۔
ہارمونز نہ صرف جنسی خواہش کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ وہ آپ کے بالوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ کچھ تحقیقی مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ ایک صحت مند جنسی زندگی غذائی اجزاء کو میٹابولزم کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی بدولت صحت مند اور چمکدار بالوں کا باعث بن سکتی ہے۔
۲۲۔ناخنوں کی مضبوطی
جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے والے ہارمونز ناخنوں کو بھی مضبوط اور صحت مند بناتے ہیں۔ اور اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ناخن کم ٹوٹنا اور تقسیم ہونا اور طویل عرصے تک رہنے والی ناخنوں کی حفاظت ۔ درحقیقت ناخنوں کو مضبوط بنانا خواتین اور مردوں کے لیے سیکس کے صحت کے فوائد میں سے ایک ہے ۔ لہذااس کواہمیت دیں۔ بلکہ کوشش کریں کہ مضبوط ناخنوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے باقاعدگی سے جنسی صحبت کا استعمال جاری رکھیں۔
۲۳۔صحت مندسپرم(نطفہ) کی پیدائش
جب سیکس کے فوائد کی بات آتی ہے تو ، آپ کو اس حقیقت کو نظراندازنہیں کرناچاہئے کہ جنسی عمل کے نتیجہ میں صحت مند سپرم پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کچھ تحقیقی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو مرد باقاعدگی سے جنسی سرگرمی کرتے ہیں وہ باقاعدگی سے جنسی تعلقات نہ رکھنے والے مردوں کے مقابلے میں ذیادہ کی زیادہ مقدار کا تجربہ کرتے ہیں۔یعنی ان میں ذیادہ مادہ منویہ پائی جاتی ہے۔لہذا قدرتی طور پر صحت مند نطفے پیدا کرنے کے لئے باقاعدگی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریں۔
۲۴۔جھریوں میں کمی واقع ہونا
حیرت انگیز طور پر ، جنسی تعلقات کے دوران ہارمون ایسٹروجن میں اضافہ جلد کی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے ، جس میں باریک لائنوں اور جھریوں کو ہموار کرنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔ یہ فائدہ خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے جب کسی عورت کی جلد خشک ہوجاتی ہے اور اس میں زیادہ جھریاں ہوتی ہیں کیونکہ اس کی ایسٹروجن کی سطح قدرتی طور پر گر جاتی ہے۔ ایک تحقیق میں لوگوں نے انکشاف کیا کہ جن خواتین نے ہفتہ وار جنسی صحبت کی تھی ان میں ایسٹروجن کی سطح ان خواتین کے مقابلے میں دوگُنا زیادہ تھی جو ایسا نہیں کرتی تھیں۔دراصل جھریوں کو کم کرنا مردوں اور خواتین کے لیے سیکس کے فوائد میں سے ایک اور فائدہ ہے جسے آپ کو معلوم ہونا چاہیے اورپھرآپ کواچھی چیزکےلئے استعمال کریں۔
۲۵ ۔خود اعتمادی میں اضافہ
خواتین اور مردوں کے لئے جنسی تعلقات کے بہترین فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ جن شرکاء نے باقاعدگی سے جنسی عمل کیا ۔ وہ ان لوگوں کے مقابلے میں اپنے جسم کے بارے میں زیادہ پراعتماد تھے جو ایسا نہیں کرتے تھے۔
۲۶ ۔ہڈیوںمیں مضبوطی
باقاعدگی سے جنسی عمل کرنےوالی خواتین میں حیض کےبعدہونے والی حالت میں ایسٹروجن کی شرح بُلندہوتی ہے۔ لہذا یہ انہیں ہڈیوں کو پتلا کرنے کی حالت سے کچھ تحفظ فراہم کرسکتا ہے، جو ایسٹروجن کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔اسی طرح مردبھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔جنسی عمل نےیہ ثابت کیا کہ جنسی عمل سے پہلے اوربعدمیں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح میں اضافہ ہوجاتاہے۔لہذااس کی وجہ سے مردوں میں ہڈیوں کے بُھربُھرپرے پن سے تحفظ مل سکتاہے۔
۲۷۔دن بھربہترمحسوس ہونا
یہ وہ اخیرنکتہ ہے جس کوہرگزنظراندازنہیں کرناچاہئے۔لہذااگرآپ تمام دن خودکوبہترمحسوس کرناچاہتے ہیں توباقاعدگی سے جنسی عمل کوکیاکریں۔اگر آپ صبح سب سے پہلے جنسی عمل کرتے ہیں تو ، آپ اپنے نئے دن کا آغاز اچھے احساس کے ساتھ کرسکیں گے اور یہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے۔ آپ ان لوگوں کے مقابلے میں بہتر مدافعتی نظام سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں ،جو گھرکے دروازے سے باہر نکلنے سے پہلے صرف ایک کپ چائے پیتے ہیں۔
نوٹ :انتباہی پیغام: اہم اعلان :یہ بات ہرمردوزن کوذہن نشین رہے کہ اس کابُنیادی مقصدشادہ شدہ افرادکےلئے شادی کے فوائد کوسامنے لاناہے اوریہ بات یادرکھی جائے اس کےفوائد صرف اورصرف نکاح والوں یعنی شادی کےبندھن میں بندھنے والوں کوحاصل ہوتے ہیں ۔حرام کاری کرنےوالوں کواس کے برعکس نتائج یعنی نقصان ہوتے ہیں،کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کاایک عجیب نظام ہے۔حرام کاری یازناکے نتیجہ میں مردوزن عجیب وغریب بیماریوں کاشکارہونےکے ساتھ ساتھ مختلف نفسیاتی ،معاشرتی اورسماجی مسائل اورنقصانات سے دوچارہوسکتے ہیں۔ایڈزکی مثال اظہرمن شمس کی طرح ہے۔ یہ ایک معلوماتی تحریرہے،مذیدمعلومات کےلئے آپ اپنے معالج سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment