Thursday, 12 January 2023

تخلیقی آئیڈیازاوران کی آمدکاوقت

 

تخلیقی آئیڈیازاوران کی آمدکاوقت

دوستو خٓالق کائنات نے جسم کابہترین حصہ یعنی دماغ کو ٹاپ پر رکھاہے۔

انسان کی ذندگی میں بے شمارمسائل آتے ہیں اوریہ دماغ ہی ہے جومسائل کاحل سوچتاہے۔اس کے لئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے،عقل اللہ تعالی کی سب سے عظیم نعمت ہے جواس نے انسانوں کوعطاکی ہے ۔اس عقل کی بدولت انسان نے اپنے کئی مسائل کاحل نکالاہے اوراسکے ساتھ  ساتھ  اسے انسانیت کی بہتری کے لئے بھی بروئے کارلایاہے ۔دماغ کی بدولت ہزاروں لاکھوں ایجادات اوردریافتیں بھی اسی کی وجہ سے ہوئی ہیں

ایک ۹۵ سالہ کاروباری شخص اپنی ذندگی کے تجربات شئیرکرتے ہوئے کہتے ہیں  کہ آئیڈیازکی آمدرات کے ۳ بجے  ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے پاس کاپی پنسل رکھے اوربہتریہ ہے کہ فورااٹھ کر اسکوتحریرکرلیا جائے ۔کیونکہ صبح ہوتے ہیں یہ خیالات آئیڈیاذہن سے نکل سکتے ہیں اورذہن کسی خالی سلیٹ کی طرح ہوسکتاہے۔ ۔

ایک مشہورسائنسدان ارشمیدس  نے ٹھوس اجسام کے پانی میں تیرنے کا اصول نہاتے ہوئے دریافت کیا تھا اور جونہی اُس پر یہ انکشاف ہوا کہ بھرے ہوئے ٹب میں میرے گھُسنے سے جتنا پانی باہر چھلکا ہے وہ میرے وزن کے متناسب ہے تو وہ جوش میں ننگا ہی حمام سے باہر بھاگ نکلا اور سڑکوں پر یوریکا یوریکا پکارنے لگا یعنی میں نے پا لیا، میں نے پا لیا۔

آئیڈیاز کی  آمد کسی بھی وقت ہوسکتی ہے اوران کی آمدکاکوئی خاص وقت متعین نہیں  ہے۔کچھ لوگوں کوراہ چلتے آئیڈیازمل جاتے ہیں ۔۔ دنیامیں کئی ایجادات ایسی ہیں کہ ان کاحل خواب میں ملا

آئیڈیازکی آمدکے لئے ضروری ہے کہ انسان شعوری اورلاشعوری طورپراس مسلے کے حل پرسوچتارہے ۔پھریوں ہوتاہے کہ قدرت آخرکاراسکے ذہن میں اس مسلے کاحل ڈال دیتی ہے

اس لئے بس دماغ سے سوچتے رہیں اللہ ضرورکسی بھی مشکل کاحل فوراآپ کےسامنے لاکرکھڑاکردے گا

آئیڈیازرزق کی طرح اترتے ہیں ۔اورایک آئیڈیاذندگی کویکسربدل سکتاہے

 

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...