Thursday, 12 January 2023

مقصدذندگی، کامیابی اورطالب علم!ایک تحقیق

 

 

مقصدذندگی، کامیابی اورطالب علم!ایک تحقیق

تحریر:مجاہدعلی

مقصدذندگی انسان کی منزل اورراہوں کاتعین کرتاہے۔ مقصد حیات  کے لئے انسان صبح وشام سرگرداں رہتاہے طالب علم کی ذندگی میں اسکی اہمیت بہت مسلمہ ہے کہ وہ عملی ذندگی میں آخرکیابنناچاہتاہے کس چیزکاحصول چاہتاہے کن منزلوں کاچھُوناچاہتاہے

 برسوں پہلے کسی تحریرمیں پڑھاتھاکہ ایم اوکالج لاہورمیں دوران کلاس طلباء سے پوچھاگیا۔آپکی ذندگی کامقصدکیاہے آپ مستقبل میں کیابنناچاہتے ہیں۔ ہرطالب علم نے اپنامقصدحیات بتایا!

Description: C:\Users\abc\Documents\Downloads\PDK_101_1_Nordengren_554x350.jpgشایدمحقق یاادارہ نے ان سب طلباءکے پتہ جات محفوظ کئے ہوئے تھے ۔کچھ سالوں کے بعدجب ان طلباءسے رابطہ کیاگیا توجن طلباءکی ذندگی کا مقصداور منزل واضح تھی ۔ان طلباء کی اکثریت نے اپنی منزل پالی تھی یعنی وہ جوبنناچاہتے تھے بن گئے۔اس میں محققین کے لئے بہت سارے اسباق پنہاں ہیں۔

 

Description: https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEh2QVV5SlUpuftlXg0G1_A6okMCLxjo3T_TCS4RWxwpXoOL_UtRaa0ewSYfPkcJjzoRv13vgOYNri8n3AlAKlLsmXJDBoSQK5eNcEjsEa17fscSxYXTOCF1sE9-X8KPTmjVItt9Noiqb5U/s1600/Dollarphotoclub_87979793.jpgہمارے پرائمری درجہ وثانوی سطح  کے سکولوں میں پڑھانےوالے اساتذہ کوچاہئے کہ وہ طلباءمیں اپنے مقصدکوپہچاننے کاشعوربیداکریں نیزہرسکول کوچاہئے کہ وہ کیرئیرکونسلنگ کاشعبہ بھی ضرور قائم کریں جن سے ان کی عملی رہنمائی ہو۔ نیزان طلباء کوایسے ہُنربھی سکھائے جائیں  تاکہ وہ اپنی طالب علمی کے دوران اپنے تعلیمی  اخراجات کوپوراکرنے کے لئے ہلکاپھلکامعاش کاکام بھی کرسکیں!  

یادرہے اگرمنزل نہ ملے توانسان کے بھٹکنے کاخدشہ ہمیشہ ہی موجودرہتاہے

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...