Wednesday, 18 January 2023

عصرحاضر،پاکستانی ڈرامے اوررشتوں کے تقدس کی پامالی  

 

عصرحاضر،پاکستانی ڈرامے اوررشتوں کے تقدس کی پامالی

 

تحریر:مجاہدعلی

meritehreer786@gmail.com

 

ایک وقت تھاجب تفریح کاواحدذریعہ پی ٹی وی تھا گھرکے تمام مردوزن بچے مل جلکر ڈرامہ کوصحیح معنوں میں انجوائے کیاکرتے تھے !کسی کوایک دوسرے سے نظرچرانے کی نوبت تک نہ آتی تھی!اورواقعی صحیح معنوں میں فیملی ڈرامہ ہواکرتے تھے۔

 

آجکل جب مختلف ٹی وی چینل پرڈراموں پرطائرانہ نظرڈالی جائے توایک ذی شعورانسان یہ سوچنے پرمجبورہوجاتاہے کہ ہماری میڈیاکی سمت کس طرف جارہی ہے !ایسالگتاہے کہ وہ معاشرے کی اصلاح کی بجائے بگاڑکاکام کررہے ہیں کسی دورمیں پی ٹی وی ڈراموں کی شہرت کاڈنکا پوری دنیامیں بجتاتھا

پی ٹی وی کاہرڈرامہ اصلاح سے بھرپوراورکوئی نہ کوئ مثبت پیغام ضروردیتاہے !

آج کل دوسراتیسراڈرامہ ہی اپنے موادکی وجہ سے متنازع ہورہاہے اسکی وجہ کمرشلزم اورپیسہ ہے !ڈراموں میں  دکھایاجارہاہے کہ ایک سسرکی اپنی بہوپربری نظرہوتی ہے سالے بہنوئ کے مقدس رشتوں کوداغداردکھایاجاتاہے

ڈراموں میں بچے بچیوں کے ساتھ واقعات کوسرعام دکھایاجاتاہے۔کہیں ساس دامادکے چکرمیں ہے اورکہیں خالہ بھانجے کاافئیرچلتاہے

شادی شدہ افرادغیرشرعی تعلقات رکھتے دکھائ دیتے ہیں !

آج کئی ایسے ڈراموں کی فہرست اوران کے موادکودیکھاجاسکتاہے کہ کیسے ڈراموں میں محرم رشتوں کے تقدس کوپامال کیاجارہاہے!قوم کوآخرکیادکھایاجارہاہے۔معاشرہ کی سمت کہاں جارہی ہے ۔آج کالکھاری بھی مادیت پسندہوگیاہے اورپروڈیوسرکے ہاتھوں یرغمال ہوچکاہے!ہمارے ڈراموں کے سجیکٹ بہت بولڈہوتے جارہے یہ پیمراکی ذمہ داری ہے کہ ایسے چینل لکھاری اورپروڈیوسرکوفوری طوپربین کرے ایسانہ ہوکہ ہماراپورامعاشرہ ہی اخلاقی گراوٹ کاشکارہوجائے ارباب اختیارکواس طرف خصوصی توجہ کرنی چاہئے!یہ سوچنے کی بات آخرہم کس طرف جارہے ہیں ۔کیاان ڈراموں کے ذریعے ہماری اخلاقی شخصیت کومسخ کیاجارہے

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...