جاپانیوں کی فٹنس ،صحت وتندرستی کے۷گہرےراز
مجاہدعلی
mujahidali125@yahoo.com,0333 457 6072
جاپانی ایک صفائ پسندقوم ہے۔جاپانیوں کے گھرچھوٹے ہوتے ہیں۔ وہ چھت سے لیکرفرش تک صاف کرتے ہیں۔جوتے گھرسے باہراتارکرجاتے ہیں ۔اپنےباتھ روم تولیے سے خوب چمکاتے ہیں۔ریکارڈکے مطابق جاپان میں ۶۰ ہزارافرادکی عمریں ۱۰۰سال سے ذائد ہیں،تقریبا۹۸فیصدمعمرافرادورکنگ کنڈیشن میں ہیں۔ یہ روزانہ کام کرتے دوڑتے بھاگتے ہیں۔پوری قوم کی صحت سے متعلق مشترکہ ۷عادات ہیں۔آئیں ان کی طویل عمری اورصحت مندذندگی کے ان ۷ گہرےرازجاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
۱۔غسل:جاپانی لوگ شاور(غسل) کی بجائےگرم پانی کے باتھ میں لیٹ کرباتھ لیتے ہیں۔شاورسے جسم کی صفائی ہوتی ہے جبکہ ٹب مین لیٹنے یابیٹھنے سےانسانی خلیوں میں ایک طاقت آجاتی ہے۔اعضاءکوسکون ملتاہے،جسکی وجہ سے ٹینشن اوراینزائٹی ختم ہوجاتی ہے۔پرانی انسانی تہذیب میں دیہات اورشہروں میں اسی لئے تالاب ہواکرتے تھے۔پنجاب میں اب بھی جوہڑہی میں پوراگاوں تیراکی کرتاہے۔یورپ میں آج بھی تیراکی لازمی ہے ،کیونکہ یہ ایک ورزش بھی ہے۔
۲۔صفائی کاخبط:جاپانی صفائی نصف ایمان کے مصداق ہیں۔جاپانی اپنے گھر،گلی ،گاڑی کی ہردوتین گھنٹے صفائی کرتے ہیں۔بچے سکول میں صفائی کرتے ہیں ،جس میں فرش،دروازے کھڑکی،ٹوائلٹ،لان،پلے گراونڈتک کی صفائی شامل ہوتی ہے ۔ان سرگرمیوں کے بعدان کی کلاسیں ہوتی ہیں۔جاپانی ویسے بھی چلتے پھرتے صفائی کرنے کے عادی ہیں۔مثلاسڑک سے کوڑاکرکٹ ٹوکری میں ڈال دیں گے۔درختوں کی کانٹ چھانٹ کرتے ہیں ۔امیروغریب سبھی ایساکرتے ہیں۔میلی کچیلی پرانی دیواروں کورنگ روغن کرناعادت ٹھہری۔
۳۔ورزش:ہرگھردفترمیں ریڈیوکلیتھ Radio
Calisthenics نامی اجتماعی ورزش کی جاتی
ہے۔جوپوراسال ہوتی ہے۔۳ منٹ ۳۲سیکنڈز میں ۳۰ مشقوں کاسیٹ ہوتاہے۔بچے جوان،بوڑھے
سبھی ان ورزشوں کے عادی ہیں،جس کی وجہ سے یہ جسمانی طورپر فٹ رہتے ہیں ۔
۴۔سحرخیزی :جاپانی قوم سحرخیزی کی عادی قوم ہے۔جاپانی سورج کی پوجا کرتے ہیں ۔یعنی صبح اورسورج کااستقبال کرتے ہیں۔اسی لئے وہ صبح کی برکتیں سمیٹے ہیں۔ وہ روشنی سے تفریح حاصل کرتے ہیں ۔یہ بات بھی بڑی عجیب ہے کہ دنیاکے تمام مذاہب میں صبح کی نمازکاتذکرہ ملتاہے۔اسلام میں توصبح کی نمازپربہت زوراورتاکیدکی گئی ہے۔
۵ ۔سادہ خوراک:جاپانی ایک سُوپ اور۳سائیڈڈشزپرمشتمل غذاکھاتےہیں۔ابلے چاول،مچھلی،سلاد ‘سبزیاں(فرمینٹڈ)،مخصوص طرزکی دہی اوربینز غذائی اجزاءخوراک کا حصہ ہیں۔یونیسکونے۲۰۱۳ میں اس خوراک کودنیا کی بہترین خوراک قراردیاتھا۔جاپانی اپنا کھانااسلامی طرزپرنیچے بیٹھ کر خوب چباکرکھاتے ہیں ۔اورکھانے کے دوران خوش گپیا ں بھی لگاتے ہیں۔
۶ ۔ماچا (Matcha)نامی چائے کاپاوڈگھول کریااس کےسبزرنگ کے پتوں کی چائے بناکرنوش کی جاتی ہے۔اس میں ضروری معدنیات اوروٹامنزہوتے ہیں جوانسانی صحت کے لئے مفیدہوتے ہیں۔بزرگ حضرات کی تویہ عادت ثانیہ ہے۔ہمارے ہاں کے پی کے میں قہوہ کابہت ذوق شوق اوررواج پایاجاتاہے۔
۷۔ہائیکنگ :جاپان میں کافی تعدامیں چھوٹی موٹی بڑی پہاڑیاں ہیں ۔جاپانی ہفتہ میں کم ازکم ایک بارضرورہائیکنگ کرتے ہیں ۔یہ ایک مکمل ورزش بھی ہے۔جس کی وجہ سےٹانگیں ،عضلات اورہڈیاں مضبوط ہوجاتی ہیں۔اسی لئے شہریوں کی بسنبت پہاڑی لوگوں کی ہڈیاں ذیادہ مضبوط ہوتی ہیں اوران کے جوڑتک مضبوط ہوتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق تمام دُنیامیں ۵بلیوزونزنامی علاقہ جات پائے جاتے ہیں جہاں پررہنے والوں کی عُمریں ۱۰۰سال سے ذائدہیں۔ انھیں میں سے جاپان کاجزیرہ اوکی ناوا بھی ہے،ان زون میں رہنے والے افراد ان کی نُمایاں خصوصیات یہ ہیں: دوائی نہ لینا،متحرک ہونا،خوش وخُرم ہونا،قدرت کے قریب ہونا،جلدسونا،صبراورشُکرکی عادت،سادہ طرزذندگی،مطمن اورہنسناقہقہے لگانا ہےاسی لئے صحت مندرہتے ہیں اورطویل عمرپاتےہیں اورخاص بات کام کرنےکی حالت میں ہوتےہیں
کچھ مصنف کے بارے میں:صاحب تحریروقتافوقتاصحت سے متعلق آرٹیکل پر کچھ نہ کچھ لکھتے رہتے ہیں اورصحت سے متعلق آرٹیکلزکے تراجم شئیرکرتےہیں نوٹ :مشہورکالم نگارجاویدچوہدری کے طویل آرٹیکل دعااورکوششسے تلخیص کردہ!
No comments:
Post a Comment