Friday, 11 November 2022

Quran e Pakistan Recitation ,words and its scientific effcect on human beings

 

بسلسلہ صحت اور روحانیت

قرآن کریم تلاوت ،الفاظ  کی برکات اورسائینسی تحقیق

تحقیقی مراسلہ :مجاہدعلی

اصل متن: جنگ اخبارسے اخذکردہ کردہ

قرآن حکیم کوسنناخیروبرکت ہے۔لیکن اسکی تلاوت ذیادہ افضل ہے۔سورۃ رحمن سے ملنے والی شفایابی سائینسی کسوٹی پربھی ثابت ہوچکی ہے۔

کئی غیرملکی اسپتالوں میں بھی  اسکے مثبت اثرات سے فائدہ اٹھاکراس پرتحقیقی مقالہ جات لکھے جارہے ہیں۔اس وقت بھی لاہوراوراسلام آباد کے کئی اسپتالوں میں مریضوں کوسنوائی جاتی ہے مثلاپولی کلینک ۔قرآن کریم کایہ بہت بڑامعجزہ ہےکہ جب ہم اسے باربارپڑھتے ہیں تونہ صرف اس کے معنی عیاں ہوجاتے ہیں۔بلکہ ان الفاظ میں چھُپے برکتوں کے خزانے بھی صوت ارتعاش کے ساتھ ہمارے جسم میں منتقل ہوجاتے ہیں۔

چندبرس قبل ایک جاپانی سائنسدان نے پانی پرآیات قرآنی اوراسمائے حسنہ پڑھ کرپھونکیں ،پھرانتہائ طاقت ورمائکروسکوپ کے ذریعے پانی میں کرسٹل کے خوبصورت نمونے دیکھ کرحیراں رہ گیا۔ہرلفظ کانمونہ مختلف تھا۔اوراب توسائینسی طورپرمعلوم ہوچکاہے کہ آیات قرآنی ،اسمائے الہیٰ کوپڑھنے سے پیداہونے والاارتعاش ،ذہن انسانی کے خلیوں پرمتحرک ہوکرپورے جسم میں مثبت اثرات پیداکرتاہے ،تاہم اسکے لئے قنوط ارتکازضروری ہے۔یوں توپورےکاپوراقرآن ہی شفاہے لیکن بالخصوص سورۃ رحمان ماہرین محققین کی توجہ کامرکزہے۔اگراسے نیکی کے پیرائے میں دیکھیں تونیکی اورسوچ میں بھی قدرت نے بے پناہ طاقت رکھی ہے ،اگراسے نیکی کے پیرائے میں دیکھیں تونیکی دراصل مثبت سوچ اورعمل کانام ہے۔نیکی اورمثبت سوچ ذہن کواس طرح  متحرک کردیتی کہ انسان زبان ومکان سے ماوراہوجاتاہے۔سائینس اورمغربی دنیانے اسے ڈسٹنس ویونگ کا نام دیاہے۔

سائینس سے یہ بھی ثابت ہواکہ مخصوص الفاظ کی ادائگی سے جب زبان ایک مخصوص زاوئے سے تالوکوچُھوتی ہے تواس سے پیداہونے والاارتعاش انسان میں مثبت تبدیلیاں اورتوانائ پیداکرتاہے۔اس لئے قرآن پاک کی تلاوت کم ازکم اتنی آواز میں ضرورکریں کہ وہ آواز آپ خودسُن سکیں کہ اسکا۱یک ایک حرف اپنے اندرغیرمرئ قوت رکھتاہے، جسے غیرمسلم پاوراورہم انوار،اثرات اورتجلی کہتے ہیں

 

بحوالہ :انٹرویو،سرفرازاحمدصوفی،جنگ میگزین لاہورایڈیشن،۱۶ اکتوبر۲۰۲۲

نوٹ:یہ متن درج جنگ اخبارکی سولہ اکتوبر۲۰۲۲ کی اشاعت لیکرعوام الناس کے فائدہ کے لئے طبع کیاگیاہے تاکہ اس سےاستفادہ حاصل کیاجاسکے۔یہ راقم کی تحریرنہیں ہے

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...