Thursday, 9 February 2023

نیادنیاوی سال مبارک ۲۰۲۳ اورپاکستانی عوام اورامت مسلمہ کامتفہ فیصلہ

 

نیادنیاوی سال مبارک اورپاکستانی عوام اورامت مسلمہ کامتفہ فیصلہ

2023

تحریر:مجاہدعلی

 

آج پاکستانی عوام اورامت مسلمہ بالعموم اوریہودی نصرانی نئے سال کی تیاری کے لئے رات بھرپورطریقے سے منانے جارہےہیں۔

جبکہ ہمارے ہاں مردوزن بوڑھے بچے بھی اتوارکی رات ،بھرپورشب قدرکی طرح منانے جارہے ہیں ۔کافی لوگوں کاارادہ ہے کہ ساری رات جاگ کرنمازقرآن استغفارپڑھ کرشب قدرکی طرح رات گزاریں اوراللہ سے رورروکراپنے کردہ ناکردہ گناہوں کی بھرپورمعافی مانگیں گے!اورایک دوسرے کونصائح کریں گے اورگھرگھرمیں روحانی محافل برپاہوں گی اورپورے ملک پرانواروبرکات نازل ہورہے ہوں گے۔پھرتمام لوگ نمازتہجدپڑھیں گے۔ماشاءاللہ پوری قوم کے مردوزن میں جوش جذبہ پایاجارہاہے۔

تمام لوگ اس بات کاشکرکیک مٹھائی چائے کے ساتھ مل کریں گے کہ اللہ نے ہمیں ایک دن مذیدذندہ رہنے کاعطاکردیا اوریوں یہ شکرانے کی رات بن جائے گی ۔ تمام افرادہاتھ میں تسبیح پڑھ کراپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے ۔ اورتجدیدعہدکریں گے کہ اس دن کویوم شکرکے طورپرمنائیں گے کہ اللہ نے ہمیں توبہ ومعافی کاموقع عطافرمایا!

علمائے اکرام اورمذہبی طبقہ اس میں شامل نہیں ہوگا اوربس پرے رہ کراستغفارکریں گے کیونکہ یہ لوگ ویسے ہی ہرروزصبح وشام اللہ کرتےہیں ۔ اب عوام کی باری ہے توبہ واستغفارکرکے خوش ہونے اورجشن کومنانے کی بھئی حق توبنتاہے

آئیں اس رات کویوم توبہ اوریوم شکرمنائیں کہ ہمیں گناہوں سے توبہ کی توفیق مل گئی اورذندگی کاایک قیمتی دن اوررات مل گئ !اللہ سب کوایسی راتیں نصیب فرمائیں آمین

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...