Wednesday, 18 January 2023

کائنات پر غوروفکر اور توجہ دلاتی قرآنی آیات

 

کائنات پر غوروفکر اور توجہ دلاتی قرآنی آیات

تحریر:مجاہدعلی

کرہ ارض پربے شمار حیرت کےسامان ہیں جن کوہم بغیرغورکئے چپ چاپ گزرجاتے ہیں اوران پرکوئی غوروفکرنہیں کرتے ہیں۔ کائنات کی ہرچیزتفکّرکے لئے ہماری توجہ کی منتظرہے۔ آسمان زمین وغیرہ سب ہم کوغوروفکرکی طرف متوجہ کرتی ہیں اوراللہ کی تخلیق پردن رات غوروفکرکرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔قرآن میں جابجا ہم کوغوروفکرکی دعوت دی گئی ہے ذیل میں کچھ آیات دی جارہی ہیں جو دعوت فکرکا سبق کودیتی ہیں۔

 

اوراسکی نشانیوں میں سے ہے کہ توزمین کودیکھتاہے دبی دبی پڑی ہے پھرجب ہم اس پرپانی برساتے ہیں تووہ ابھرتی ہیں اورپھولتی ہے ۔ جس نے اس زمین کو زندہ کردیا وہی مردوں کوزندہ کرے گا (سورۃ حم سجدہ:۳۹) ص ۳۲

انسان کوچاہئے اپنے کھانے کی طرف دیکھے ۔ ہم نے عجیب طورپرپانی برسایا پھرعجیب طورپرزمین کوچیرا ،پھرہم نے اس میں غلہ اورانگوراورترکاری اورزیتون اورکھجور اورگنجان باغ اورمیوے اورچارہ پیدافرمیا،تمھارےاورتمھارے مویشی کے فائدے کو (سورۃ عبس:۲۴تا۳۲) ص ۳۲

قسم ہے آسمان کی جس سے بارش ہوتی ہے اورزمین کی جوپھٹ جاتی ہے (سورۃ طارق ۱۰،۱۱) ص ۳۲

اللہ نے تمھیں نفس واحد (واحد الخلیہ جانور) سے پیداکیا اوراسے سے اسکی مادہ نکالی (سورۃ النساء ۱)  ص ۳۳

کیاتونے نہ دیکھا اللہ نرم نرم چلاتاہے بادل کو۔ پھر انہیں آپس میں ملاتاہے پھر انہیں تربہ ترکردیتاہے توتودیکھے کہ مینہ اسکے بیچ میں سے نکلتاہے اوراتارتاہے آسمان سے اس میں جوبرف کے پہاڑہیں ان میں سے جوکچھ اولے بھرڈالتاہے انہیں جس پرچاہے اورپھیردیتاہے انہیں جس سے چاہے (سورۃ نور ۴۳) ،ص ۶۴

کیا تونے دیکھاکہ اللہ نے آسمان سے پانی کواتاراتوصبح کوزمین پرہریالی ہوگئ بے شک اللہ پاک خبردارہے ( سورۃ حج ۶۳) ص ۶۶

وہی ہے تمھیں بجلی دکھاتاہے ڈکواورامیدکواوربھاری بدلیاں اٹھاتاہے (سورۃ رعد ۱۲)

اوراسی کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمھیں بجلی دکھاتاہے ڈراتی اورامیددلاتی اورآسمان سے پانی اتارتاہے تواسی سے مردہ زمین کوزندہ کرتاہے اس کے مرے پیچھے ۔بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لئے  ( سورۃ روم ۲۴)  ص ۶۷

اورہم نے آسمان سے پانی اتارا اورایک مقدارسے اوراسے زمین میں ٹھہرایا اوربے شک ہم اس کے غائب کردینے پرقادرہیں ( سورۃ مومنون ۱۸) ص ۶۷

اورہم نے آسمان کوبلندکیا اورتوازن کوپیداکیا ( سورۃ رحمن )،ص ۷۷

سورج اورچاند حساب سے ہیں (سورۃ الرحمٰن ۵) ص ۷۷

بے شک ہم نے ہرشے اندازے سے بنائی ( سورۃ قمر ۴۹) ص ۷۷

اورہرشے اسکے پاس ایک (مخصوص) اندازے سے ہے (سورۃ رعد ۸) ص ۷۷

اس نے ہرشے پیداکرکے ٹھیک اندازے پررکھا (سورۃ فرقان ۲) ص ۷۷

اورہم نے آسمان سے پانی ایک اندازے پراتارا (سورۃ  مومنون) ص ۸۲

اور اس (زمین) میں ہرشے اندازے سے اُگائی (سورۃ حجر ۱۹) ص ۸۲

مجھے قسم ہے ان مقامات کی جہاں ستارے ڈوبتے ہیں اورتم سمجھو تویہ بڑی قسم ہے (سورۃ واقعہ ۷۵،۷۶) ص ۹۹

اورایسی ایسی (جاندار) بناتاہے جس کی تمھیں خبرنہیں (سورۃ النحل ۸) ص ۱۰۷

کیا تونے نہ دیکھا اللہ نے آسمان سے پانی اتارا توہم نے اس سے پھل نکالے رنگ برنگ،اورپہاڑوں میں راستے ہیں سفیداورسرخ رنگ اورکالے بھجنگ اورآدمیوں اورجانوروں اورچوپایوں کے رنگ یونہی طرح طرح کے ہیں

سورۃ فاطر،ص ۳۷۸

 

ماخوذ:قرآن ،سائنس اورٹیکنالوجی،انجینئر شفیع حیدردانش صدّیقی،دارُالاشاعت کراچی،۲۰۰۴

 

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...