درودشریف:فضٓائل ،برکات وثمرت
جمع وترتیب:مجاہدعلی لاہور
علامہ ابن قیم
ؒ اور درود شریف پڑھنے کے ۳۹ فوائد
علامہ ابن قیم ؒ نے درود
شریف پڑھنے کے ۳۹ فوائد ذکر کئے ہیں ، ان میں سے چند اہم فوائد یہ ہیں
درود شریف پڑھنے سے اللہ
تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے
ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے
سے اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔
دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔
دس گناہ معاف کردییجاتے ہیں
دس درجات بلند کردیے جاتے
ہیں ۔
دعاسے پہلے درود شریف پڑھنے
سے دعا کی قبولیت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
اذان کے بعد کی مسنون دعا سے
پہلے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے روز آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت
نصیب ہوگی۔
درود شریف کثرت سے پڑھنے سے
پریشانیاں ٹل جاتی ہیں ۔
قیامت کے روز نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کا قرب نصیب ہو گا۔
درود شریف پڑھنے سے مجلس
بابرکت ہو جاتی ہے۔
جب انسان نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر درود شریف بھیجتا ہے تواللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اس کی تعریف کرتا
ہے۔
درود شریف پڑھنے والے شخص کی
عمر اس کے عمل اور رزق میں برکت آتی ہے۔
درود شریف کے ذریعے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔
درود شریف پڑھنے سے دل کو
ترو تازگی اور زندگی ملتی ہے۔
آخر میں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام حقوق ادا کرنے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے کی توفیق دے ۔ اور روزِ قیامت ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور آپ کے ہاتھوں حوضِ کوثر کا پانی نصیب کرے ۔ آمین ثم آمین
٭٭٭٭٭
تحریر : ابوسعید حفظ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہستیٔ اقدس پر درود پیغمبرِ اسلام سے اظہارِ محبت کا بے مثال و منفرد انداز ہے، تو بے پناہ فوائد و ثمرات سے مسلمان کا دامن بھی بھر دیتا ہے۔ آئیے شیخ الاسلام ثانی، عالم ربانی ابن قیم الجوزی رحمہ اللہ کے بیان کردہ کچھ ثمرات جلیلہ پڑھیے:
➊ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرماں برداری حاصل ہوتی ہے۔
➋ اللہ عزوجل کے ساتھ درود میں موافقت حاصل ہوتی ہے۔ وہ بات الگ ہے کہ ہمارے اور اللہ تعالیٰ کا درود مختلف معانی و مطالب رکھتا ہے۔ کیوں کہ ہمارے درود کا معنیٰ دعا اور سوال ہے اور اللہ تعالیٰ کے درود سے مراد ثنا و شرف بیان کرنا ہے۔
➌ درود پڑھنے میں فرشتوں کے عمل کے ساتھ مطابقت نصیب ہوتی ہے۔
➍ ایک مرتبہ درود پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے دس رحمتیں عطا کی جاتی ہیں۔
➎ ایک بار درود پڑھنے سے دس درجات بلند ہو جاتے ہیں۔
➏ ایک دفعہ درود پڑھنے سے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھ جاتی ہیں۔
➐ ایک مرتبہ درود پڑھنے سے دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔
➑ درود سے آغاز کرنے سے دعا شرف قبولیت حاصل کرتی ہے۔
➒ درود پڑھنے سے روز قیامت شفاعت رسول کی سعادت نصیب ہو گی۔
➓ درود گناہوں کی مغفرت کا باعث ہے۔
⓫ درود انسان کے غم و الم کا مداوا بن جاتا ہے۔
⓬ درود پڑھنے والا روز قیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب تر ہو گا۔
⓭ تنگ دست کے لیے درود صدقہ کے قائم مقام ہے۔
⓮ درود انسانی ضروریات پوری ہونے کا بہترین ذریعہ ہے۔
⓯ درود پڑھنے والوں کو رحمت الٰہی اور فرشتوں کی دعا نصیب ہوتی ہے۔
⓰ درود تزکیہ نفس کا باعث ہے۔
⓱ موت سے پہلے بندہ کو بشارت جنت مل جانے کا سبب ہے۔
⓲ قیامت کی ہولناکیوں سے نجات مل جاتی ہے۔
⓳ مجلس درود سے پاکیزہ ہو جاتی ہے اور روز قیامت ایسی محفل باعث حسرت نہیں ہو گی۔
⓴ درود شریف سے فقر و فاقہ ختم ہو جاتا ہے۔
(21) درود شریف پڑھنے والے کو بخل سے نجات مل جاتی ہے۔
(22) درود پڑھنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا سے بندہ محفوظ ہو جاتا ہے۔
(23) درود بندے کو جنت کا راہی بناتاہے۔
(24) اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور نبی کریم پر درود سے شروع کی جانے والی کلام پایہ تکمیل تک پہنچتی ہے۔
(25) درود خواں کی ذات خاص اور عمل و عمر و دیگر اسباب و مصالح میں برکت کا باعث ہے۔کیوں کہ درود خواں کی دعا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول اور ان کی آل پر برکت فرمائے۔ یہ دعا بہرحال مستجاب ہے اور جنس کے موافق جزا دی جاتی ہے۔
(26) درود اللہ تعالیٰ کی رحمت پانے کا ذریعہ ہے۔ کیوں کہ صلوٰۃ کا معنیٰ یا تو رحمت ہے۔ یا رحمت صلوٰۃ کے لوازم و موجبات میں سے ہے، بہرحال اس سے رحمت الٰہیہ درود خواں پر نازل ہوتی ہے۔
https://www.tohed.com/%D8%AF%D8%B1%D9%88%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%A7%D8%A6%D8%AF-%D9%88-%D8%AB%D9%85%D8%B1%D8%A7%D8%
No comments:
Post a Comment