|
بسلسلہ: صحت وتندردستی
|
عہد کرونا اورویکیسین آنے کے تناظرمیں لکھی ایک نئی تحریر
تلخیص: ترجمہ:تحقیق
تحریر:مجاہدعلی
92 321 3692 874
meritehreer786@gmail.com
کلینکل ٹرائل کے چارمراحل کون سے ہیں ؟
کلینکل ٹرائل میں کیونکرشرکت کی جائے؟
کلینکل ٹرائل میں معمراورمتنوع اقسام کے شرکت داروں کیوں اہم ہے
جب ایک کلینکل ٹرائل ختم تامطالعاتی تحقیق ختم ہوتی
ہے توکیا ہوتاہے ؟
کلینکل ٹرائل میں شرکت کرنے سے قبل پوچھے جانے
والے سوالات
کلینکل ٹرائل سے کیامُرادہے ؟
کلینکل ریسرچ سے مرادوہ تحقیق بھی ہے جس میں
انسان کودوائی بنانے سے پہلے سائینسی تجربات میں ان کی رضامندی سے شامل کیاجاتاہے
کلینکل ریسرچ کی دو اقسام ہیں
مشاہداتی مطالعہ یاتحقیق : لوگوں یامرض
کاشکارمریضوں کوان کی قدرتی ماحول یااردگرد عام ماحول میں دیکھا پرکھا جاتاہے اوراسی عام ماحول میں ان کوذیرمشاہدہ رکھا
جاتاہے
محققین ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں
۔رضاکاروں کے گروپ کی جانچ کی جاتی ہے اوران میں رُونما ہونے والی تبدیلیوں
کومانیٹرکیاجاتاہے ۔مثال کے طورپرایک تحقیق کارطبی جانچ کے ذریعے،مختلف طبی ٹیسٹ یاسوالات کے ذریعے معلومات کواکٹھی کرتاہے۔ان
بالغ افرادکے گروپ پرلائف سٹائل کے ذہنی ودماغی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کاجائزہ لیاجاتاہے ۔ اس طرح کی تحقیقات کلینکل ٹرائل کے حوالے سے
مختلف مواقع وامور کی نشاندہی کرتی ہیں۔
کلینکل ٹرائل بنیادی طورپرطبی تحقیقات ہوتی ہیں
جوکہ انسان پرہوتی ہیں تاکہ طبی
نتائج،جراحت یاپھر رویوں کاجائزہ لیاجاتاہے ۔
کلینکل ٹرائل بنیادی طورپرایک بنیادی واولین
طریقہ ہے جس میں طبی سائینسدان اس بات کاپتہ چلاتے ہیں کہ ایک نیاعلاج کاطریقہ
،نئی دوائ یا طبی آلات کے انسان پرکیا محفوظ موثراثرات ہوتےہیں ۔
دوسرے کلینیکل ٹرائلز علامات سے قبل بیماری کو قبل ازوقت معلوم کرنے کے طریقے آزماتے ہیں۔حتی کہ ٹیسٹ کے
دوسرے طریقے بھی استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ صحت کے مسائل سے بچاجاسکے۔
کلینیکل ٹرائل میں یہ بھی دیکھاجا سکتا ہے کہ جان لیوا مرض یا دائمی
صحت کی پریشانی سے دوچار افراد کے لئے زندگی کو کس طرح بہتر بنانا ہے۔ کلینیکل ٹرائلز
بعض اوقات نگہداشت کرنے والوں یا معاون گروپوں کے کردار کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔
. اس سے پہلے کہ یوایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) ایک
کلینکل ٹرائل کوشروع کرے ، سائنسدان پہلے لیبارٹری ٹیسٹ میں جانچ کرتے ہیں تاکہ جوممکنہ تھراپی ہوگی اسکے حوالے سے محفوظ
اقدامات اوراسکی افادیت کویقینی بنایاجاسکے۔اگرتحقیقات کے مثبت نتائج آتے ہیں تب
جاکرانسانوں پرتجربات کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔
کلینکل ٹرائل کے چار( ۴) مراحل
علاج کی جانچ ، دواکی مناسب مقدار اور مضر اثرات جاننےکے لئے کلینیکل ٹرائلز چار مراحل میں آگے بڑھتیہے
۔ اگر ، پہلے تین مراحل کے بعد ، محققین کو کوئی دوائی یا دوسرا طریقہ مداخلت محفوظ اور موثر ثابت محسوس ہوتو ایف ڈی اے اسے طبی استعمال کے لئے منظوری
کی اجازت دیتا ہے اور مستقل طورپر واقع ہونے والے اثرات کی جانچو نگرانی کرتا رہتا
ہے
ادویات کے کلینکل ٹرائل کوان کے مراحل کی بنیادپرتقسیم
کیاجاتاہے
کلینکل ٹرائل
کااول مرحلہ
اس مرحلہ میں
مروجہ طریقہ کارکے تحت ۲۰ سے۸۰ تک افراد پرمشتمل ایک گروپ تشکیل دیا جاتاہے
جوکہ سب کے سب
صحت مند ہوتے ہیں ان صحت مندافرادکاتجرباتی
طورپرعلاج کیاجاتاہے تاکہ اس طریقہ علاج کے محفوظ ہونے کودیکھاجاسکے نیزاسکے
مضراثرات کوبھی پرکھاجاسکے ۔ ان نتائج کی بُنیاپران افرادکے گروپ کے لئے دواکی
صحیح مقدارتجویزکی جاتی ہے۔
کلینکل ٹرائل کا
دُوسرا(۲) مرحلہ
اس مرحلہ میں
ذیادہ افرادپرطبی تحقیقات کی جاتی ہیں ۔یہ گروپ ۱۰۰ سے لیکر۳۰۰ افرادپرمشتمل
ہوتاہے ۔ پہلے مرحلہ میں توذیادہ زوران افرادکی صحت اورحفاظت کویقینی بنایاجاتاہے
۔ دوسرے مرحلہ میں دواکے موثر ہونے پر ذیادہ زوردیاجاتاہے۔ اس مرحلے کا مقصد ابتدائی
اعداد و شمار کو حاصل کرنا ہے کہ آیا ان لوگوں میں دوااوراسکی مقدارواقعی کام کرتی ہے یا نہیں جن کو کوئی خاص بیماری ہے یاوہ مخصوص حالت کاشکار ہے
کلینک ٹرائل کا
تیسرا(۳) مرحلہ
اس تیسرے مرحلہ
میں دی جانے والی ادویات اوراسکی تاثیر کے
متعلق ذیادہ سے ذیادہ معلومات اکٹھی جاتی ہیں ۔اس مرحلہ میں مختلف عمروں کے مردوزن
کوزیرتحقیق رکھاجاتاہے ۔ادویات کی مختلف مقداریں
تناسب سے دی جاتی ہیں ۔اورکئی ادویات کوآپس ملاکرایک خاص تناسب سے ان
رضاکاروں کودی جاتی ہیں ۔ اس مرحلہ میں تقریبا ۳۰۰۰ پرمشتمل رضاکاروں کاگروپ
ہوتاہے۔اگرایف ڈی اے اس بات پرراضی ہوتی ہے کہ تحقیق کے نتائج مثبت آرہے ہیں توپھروہ
اس تجرباتی دوایاآلہ کی منظوری دے گی۔
کلینکل ٹرائل :چوتھا (۴) مرحلہ
اس مرحلے میں
ایف ڈی اے دوائی یا آلات کے استعمال کی اجازت دیتاہے۔ ایک کثیررضاکاروں کی کثیر تعداد جومختف عمروں کے گروپ اور جسن پرمشتمل ہوتےہیں
۔ رضاکاروں کے ان گروپ پرادویات کے محفوظ اورپُرتاثیرہونے کے اثرات کی
بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال کی جاتی ہے ۔ بعض اوقات کئ وجوہات کی بناپرایک دواکے
مضراثرات کے نتائج بالکل وٓاضح نہیں ہوتے
۔ اس لئے کلینکل ٹرائل کے مرحلہ میں ذیادہ سے ذیادہ لوگوں (رضاکاروں) کوشامل
کیاجاتاہے اورکافی عرصہ ان کوزیرمشاہدہ رکھاجاتاہے
ایک رضاکار مسٹرجیکس کی کہانی ان کی زبانی
جب مسٹرجیکسن نے اپنے معالج سے اپنی پریشانی
کااظہارکیاتوڈاکٹرنے انھیں ایک کلینکل ٹرائل کے متعلق بتایا کہ الزائمرکے علاج
ودوائی پرتجربات ہونے جارہے ہیں۔
اوراس ٹرائل کے بارے میں بتایا جو ممکنہ طور پر الزائمر
کے نئے علاج کی جانچ کر رہا ہے۔
لیکن مسٹرجیکسن کوکلینکل ٹرائل کے بارے میں صحیح
معلومات نہیں ہیں ۔اوراسکے متعلق بے یقینی کاشکارہیں
وہ نہیں چاہتے کہ مجھ جیسے انسان کولیبارٹری میں
چوہاسمجھ کر استعمال کیاجائے ۔اگران پرکلینکل ٹرائل کے اچھے اثرات مرتب نہ ہوں توان
کو اچھا نہیں لگے گا۔
ان کی معالج ڈاکٹرمُورنے ان کوواضح کیاکہ کلینکل
ٹرائل کاحصہ ہونے پر خطرات کاسامنا کرنا بھی پڑسکتاہے اور فائدہ بھی حاصل
ہوسکتاہے۔ ان کی ڈاکٹرنے انکوبتایاکہ کلینکل ٹرائل آخرہوتاہے کیاہے کلینکل ٹرائل
کس طرح کام کرتاہے اوراس کے لئے کیوں رضاکاروں کی آخرضرورت ہوتی ہے۔ کلینکل ٹرائل کے بارے میں
معلومات جان کر مسٹر جیکسن کو کچھ بہترمحسوس ہوا
ان کے شکوک وشبہات رفع ہوئے
مسٹرجیکسن کی طرح آپ نے بھی کبھی کلینکل ٹرائل کے
متعلق سناہوگا لیکن اس کےبارے میں کوئی یقینی معلومات نہیں ہوں گی کہ آخریہ ہے
کیاہے اورکیاآپ اس میں حصہ لینا چاہیں گے۔
یہاں آپ کوکچھ معلومات دی جارہی ہے کہ کس طرح ایک
کلینکل ٹرائل میں حصہ لیناآپ کے لئے صحیح ثابت ہوسکتاہے
? آخرکلینکل ٹرائل میں کیوں شمولیت اختیارکی جائے
کلینکل ٹرائل میں حصہ لینے کی کئی وجوہات ہوتی
ہیں ۔کچھ اس لئے ان ٹرائل میں حصہ لیتے
ہیں کہ شایدحصہ لینے سے ان کی صحت کے مسائل ٹھیک ہوجائیں ۔
جبکہ کئی اس لئے بھی حصہ لیتے ہیں کہ ان کے صحت
کے مسائل کاکوئی طبی حل نہیں ہے۔
کلینیکل ٹرائل کا حصہ بن کر ، شرکا بڑے پیمانے پر
ادویات دستیاب ہونے سے پہلے نئے طریقہ علاج کے بارے میں معلوم کرسکتے ہیں ۔
.کچھ اس طرح کی
تحقیقات بھی ہوتی ہیں کہ جس میں صرف صحت مند افرادکوشامل کیاجاتاہے تاکہ وہ کسی
سنگین مرض سے بچنے کے طریقے تلاش کرنے میں
مدد کرنا چاہتے ہیں سے بچ سکیں جیسا کہ ان کے خاندان میں کوئی ایک اس مرض میں
مبتلاہو ۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائل میں حصہ
لینا ان کی اپنی صحت کی دیکھ بھال میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کا ایک طریقہ ہے
. طبی جانچ میں حصہ لینے والوں کی فراخ دلی کے بغیر
اہم طبی پیشرفت ممکن نہیں ہوسکتی ہے
آئیے ایک رضاکارکے بارے میں
جانتے ہیں کہ انھوں نے کیوں ایک طبی جانچ میں شمولیت اختیارکی ؟
بعض دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ محققین کو صحت کی
بعض مشکلات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
بہرحال محرّ ک کچھ بھی ہو۔جب آپ کسی کلینکل ٹرائل میں شمولیت اختیارکرسکتے ہیں توآپ
سائینسی دریافت میں ایک ساجھے دار(پارٹنر) ہوتے ہیں ۔ اورآپ آنے والی نسلوں کی صحت
مند ذندگی میں حصہ دارہوتےہیں ۔کسی بھی بری طبی دریافت
کے بغیرممکن نہیں ہے
آئیے جانتے ہیں کی ایک کلینکل ٹرائل میں
آخرہوتاہے کیا ہے؟
1.
.
تحقیق کرنے والا سٹاف تفصیل سے آپکواس ٹرائل کے متعلق بتاتاہے اورآپ کے متعلق
تفصیل سے معلومات اکٹھی کرتاہے
2.
.جب کے تمام سوالات کی تسلی بخش جواب مل جاتاہے توآپ حصہ لینے پرراضی ہوتے
ہیں آپ ایک رضامندی والے فارم کوپرکرتے ہیں
3.
.آپ کوجانچ پڑتال کے
ایک مرحلہ سے گزاراجاتاہے کہ آپ طبی جانچ
کےلئے اہل ہیں
4.
.اگرآپ اس ٹرائل کومنظورکرلیتےہیں توپھرآپ پہلی وزٹ کرتے ہیں
جسے بیس لائن وزٹ کہاجاتاہے ۔ اس وزٹ میں محققین آپکا ذہنی وجسمانی طبی معائنہ
کرتے ہیں
5.
آپ کو
اتفاقی طور(رینڈم) پر کسی علاج یا کنٹرول گروپ
میں تفویض کیا جاتا ہے
6.
.آپ اورآپ کے خاندان کے افراد طبی جانچ کے اصولوں وطریقہ پرعمل
درآمد کرتے اسکی پاسداری کرتےہیں ۔محقق کو کسی بھی مسئلے یا خدشات کی اطلاع دیتے ہیں
7.
آپ نئے
علمی ، جسمانی ، یا دیگر تشخیصات اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے باقاعدہ مقررہ
اوقات میں تحقیقاتی سائٹ کا دورہ کرسکتے ہیں۔ ان دوروں میں ، تحقیقی ٹیم ٹرائل
یادوا کے اثرات اور آپ کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتی ہے
8.
آپ پوری تحقیق
میں اپنی معمول کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے اپنے معالج سے مشورہ کرتےرہتے ہیں
میں ایک کلینکل ٹرائل کے متعلق معلومات کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟
بہت سارے ایسے طریقے ہیں جن سے آپکوکلینکل ٹرائل
میں حصہ لینے میں مدد مل سکتی ہے۔
آپ اپنے ڈاکٹرسے بات کرسکتےہیں یادیگرصحت سے
متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں سے بھی معلومات ومددلے سکتے ہیں ۔اگرآپ امریکہ میں
رہتے ہیں تودرج ذیل ویب گاہ کوبھی وزٹ کرسکتےہیں
یااپنے ملک میں اگراس طرح کی کوئی ویب سائیٹ ہے
توتلاش کرسکتے ہیں ۔آپ آن لائن ویب سائیٹ میں اپنے کوائف کااندراج کرواسکتےہیں اوراگران کوائف وشرائط وضوابط پرپورے اترتے ہیں
توآپ اپنے علاقے میں ہونے والے طبی جانچ سے منسلک ہوسکتے ہیں
آپ سپورٹ گروپس اور ویب سائٹیں جو کسی خاص ایریا
یاکلینکل ٹرائل سٹڈیز کی لسٹ پرتوجہ مرکوزہوئے ہیں ان کوجوائن کریں
حالت پر مرکوز
ہوتی ہیں ان میں بعض اوقات کلینیکل اسٹڈیز کی فہرست ہوتی ہے۔ نیز آپ اپنے علاقے میں کلینکل ٹرائل کے حوالے سے اشتہارات اخبار یا ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں
کلینکل ٹرائل کوجوائن کرنے کے بعد اگلامرحلہ کیاہے؟
ایک بار جب آپ کو کوئی ایسا کیلنیکل ٹرائل مل جاتا ہے جس میں آپ شامل ہونا چاہتے
ہو تو آپ کلینیکل ٹرائل یا اسٹڈی کوآرڈینیٹر سے رابطہ کریں۔ عام طور پر آپک کلینکل
ٹرائل سے متعلقہ معلومات وتفصیل ان سے حاصل
کرسکتے ہیں۔ پہلا مرحلہ اسکریننگ ملاقات ہے جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ آیا آپ حصہ
لینے کے اہل ہیں یا نہیں۔ اس ملاقات سے آپ کو اس تحقیقی مطالعہ کے بارے میں اپنے سوالات پوچھنے
کا موقع بھی مل جاتا ہے۔
آپ اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپ کلینیکل ٹرائل میں
شامل ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ وہ آپ کی صحت کے بارے میں ریسرچ ٹیم سے بات کرنا
چاہتا ہے تاکہ یہ یقینی بنائے کہ یہ طبی جانچ آپ کے لئے محفوظ ہے اور جب آپ کلینکل
ٹرائل کے مرحلہ میں ہوتے ہیں تو وہ آپ کی دیکھ
بھال میں ہم آہنگی پیدا کرسکتے ہیں۔
? محققین کیسے فیصلہ کرتے ہیں کہ ٹرائل میں کون افراد حصہ لیں گے
آپ کی رضامندی کے بعد ، آپ کو طبی عملے کے ذریعہ اسکریننگ
کرایا جائے گا کہ آیا آپ آزمائش میں حصہ لینے کے معیار پر پورا اترتے ہیں نہیں یا پھراس مرحلے میں خارج ہوجاتے ہیں
اسکریننگ میں علمی سوچنے سمجھنے اور جسمانی ٹیسٹ شامل ہو سکتے ہیں
کلینکل ٹرائل میں شامل کیے جانے والے معیار میں عمر
، بیماری کا مرحلہ ، جنس ، جینیاتی پروفائل ، خاندانی تاریخ جیسے کوائف شامل ہوتے ہیں اور آپ کے ساتھ کوئی ایسا
ساتھی ہے یا نہیں جو آپ کے ساتھ آئندہ دوروں پر جاسکتا ہے۔ کلینکل ٹرائل سے خارج ہونے والے معیارات وشرائط میں صحت کے مخصوص حالات یا دوائیوں جیسے عوامل شامل
ہوسکتے ہیں جو ٹیسٹ ہونے پر علاج میں مداخلت کرسکتے ہیں۔
مطالعہ جاتی تحقیق میں کئی رضاکاروں کی سکریننگ
کی جاتی ہے تاکہ اس کے لئے کافی افراددستیاب ہوسکیں ۔
عام طور پر ، آپ ایک وقت میں صرف ایک ہی آزمائش یا
مطالعہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مختلف آزمائشوں کا مختلف معیار ہے ، لہذا ایک کلینکل
ٹرائل سے خارج ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ
دوسرے ٹرائل سے ہی سے خارج ہوجائیں۔
کلینیکل ٹرائلز میں معمر اور متنوع اقسام کے
شرکاء کیوں اہم ہیں؟
ایک کلینکل ٹرائل کی کامیابی کے لئے یہ اہم نکتہ
ہے کہ اس میں مختلف عمروں کے گروپ کے افرادشامل ہوں جن میں مردوزن بھی ہوں ان
کاتعلق مختلف نسلوں اوردیگرطبقات سے بھی ہوں
محققین کو کلینیکل ٹرائلز میں بوڑھے لوگوں کی شرکت
کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ محققین اس بارے میں
مزید معلومات حاصل کرسکیں کہ نئی دواؤں ، علاج ، طبی آلات ، جراحی کے طریقہ کار ، یا
ٹیسٹ بوڑھے لوگوں کے لئے کس طرح کام کریں گے
.بہت سارے جواں افراد کی بنسبت
معمرافرادکی صحت کےحوالے سے خاص طبی ضروریات ہوتی ہیں ۔
مثال کے طورپرجب لوگ بوڑھاہوناشروع ہوجاتے ہیں توان
کاجسم ادویات کے حوالے مختلف ردعمل ظاہرکرتاہے ۔ ان افرادکوادویات کی مختلف
مقدارکی ضرورت رہتی ہے تاکہ اس سے صحیح نتائج مل سکیں ۔جواں افرادکی نسبت معمرافرادپرادویات
کے مضراثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
ادویات
کے ضمن میں زیادہ عمر رسیدہ ہونے کے بعد محققین کو ان معلومات کو حاصل کرنے میں مدد
ملتی ہے جو بڑی عمر کے لوگوں کے لئے صحیح علاج کی ضرورت ہے
معلومات کوگراف
کے ذریعے شئیرکریں اورکلینکل ٹرائل اورتحقیق میں حصہ لینے کے فوائد کواجاگرکریں ۔
محققین یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ کچھ
معمرافرادکے لئے کلینکل ٹرائل میں حصہ لینامشکل ہوتاہے۔
.مثال کے طورپر آپ کوصحت کے حوالے سے کئ مسائل درپیش ہیں توکیا
آپ اس ٹرائل میں حصہ لے سکتے ہیں جو صرف ایک
مخصوص حالت کودیکھ رہاہو۔
اگرآپ کمزورہیں یا معذورہیں کیاتوکیاپھراس میں
حصہ لینے کے لئے مضبوط امیدوارہیں ؟اگرآپ گاڑی نہیں چلاتے تو پھرتحقیقات کی جگہ
پرکیسے پہنچیں گے۔اس سلسلہ میں اپنے خدشات
کے بارے میں کلینیکل ٹرائل کوآرڈینیٹر سے بات کریں۔ تحقیق سے متعلقہ ٹیم نے اس
مسلے سے نپٹنے کے لئے پہلے ہی سے کوئ حل سوچ کررکھاہوتاہے کہ معمرافرادکوکن مسائل کاسامنا کرناپڑتاہے ۔اسی
لئے ان کے پاس اس حوالے سے کلینکل ٹرائل میں حصہ لینے کے لئے منصوبہ ہوتاہے تاکہ
معمرافرادآسانی سے ٹرائل میں حصہ لے سکیں ۔
جب کسی کلینکل ٹرائل یامطالعاتی تحقیق کااختتام ہوتاہے توپھرکیا ہوتا ہے؟
جب ایک کلینکل ٹرائل یامطالعاتی تحقیق کااختتام
ہوتاہے تومحققیین تمام موادکاتجزیہ کرے گا تاکہ نتائج کی روشنی میں یہ دیکھاجاسکے
کہ اب اگلے کن اقدامات کی ضرورت ہے ۔ جب آپ کسی تحقیق کاحصہ بنتے ہیں توٹیم آپ
کوبتائے کہ یہ تحقیق کتنا عرصہ چلے گی۔کب ختم ہوگی اگرممکن ہوتوآپ کوتحقیق کے نتائج
سے بھی باخبررکھا جائے ۔اگرآپ کوٹیم سے کوئی
خاص سوال کرنا ہیں توضرور پوچھیں ۔
کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے سے پہلے پوچھے جانے والے سوالات
کلینیکل ٹرائل کے بارے میں سوچتے ہوئے تحقیقی ٹیم سے پوچھنے کے لئے ذیل میں کچھ سوالات کی فہرست دی جارہی ہے ۔جب آپ پہلی بار تحقیقاتی ٹیم سے ملیں گے تو آپ کو جو بھی سوالات پوچھنا درکارہوں ان کو تحریر کریں اوران سوالات کی فہرست اپنے ساتھ لائیں۔
کچھ کلینکل ٹرائل کے متعلق
یہ تحقیق کیا
جاننے کی کوشش کررہی ہے؟
میرا کیا علاج یا
ٹیسٹ ہوں گے؟ اس علاج یا ٹیسٹ سے مجھے کیا
تکلیف ہوگی؟ کیا آپ مجھے ٹیسٹ یا لیب کے نتائج دیں گے؟
مجھے تجرباتی علاج
یا دوائی کے طورپرملنے والے بے ضرر مادہ ملنے کے کیا امکانات ہیں؟
میرے موجودہ علاج
کے مقابلے میں مطالعاتی تحقیق کے ممکنہ خطرات ، مضر اثرات اور فوائد کیا ہیں؟
مجھے کیسے پتہ
چلے گاکہ میراصحیح علاج چل رہاہے
کلینکل ٹرائل کب
تک چلے گا کیا مدت ہوگی
تحقیق کس جگہ منعقدہوگی کیا مجھے اسپتال میں قیام کرنا
پڑے گا
کیا جس جگہ
تحقیق ہوگی آنے جانے کے لئے پک اینڈڈراپ کی سہولت مہیا کی جائے گی !
کیا میں اپنے فیملی
ڈاکٹر کے ساتھ کلینکل ٹرائل کے کسی حصے پرکام
کرسکتاہوں ؟ کیا کوئی مجھ سے ملتاجلتا قریب
تر کلینیکل ٹرائل ہے؟
یہ تحقیق میرے
روزمرہ کی ذندگی پرکیسے اثراندازہوگی؟
میری تمام ترذاتی معلومات کی حفاظت کوکیسے یقینی بنایا
جائے گا
طبی نگہداشت
جب میں تحقیق کاحصہ ہوں گاتومیری صحت کی کیسے
حفاظت کی جائے گی؟
اس وقت کیا ہوگا
جب ایک مطالعاتی تحقیق کے دوران میری طبیعت بہت ذیادہ خراب ہوجائے گی؟
کیا کلینکل
ٹرائل کے دوران میں اپنی پہلے سے ہی لی جانے والی باقاعدہ ادویات کااستعمال
کرسکتاہوں
کلینکل ٹرائل کے
دوران میری نگہداشت کاانچارج کون ہوگا ۔کیا میں اپنے ڈاکٹرکومل سکوں گا ؟
میرے فیملی ڈاکٹرکومیرے کلینکل ٹرائل میں حصہ لینے پرکس طرح بتایا جائے
گا؟
? اگرمیں کلینکل ٹیسٹ سے دستبرداری اختیارکرتاہوں
تواس سے میری جاری نگہداشت پرکیااثرہوگا؟
اخراجات اورمعاوضہ
اگرمیں
کلینکل ٹرائل میں حصہ لیتا ہوں توکیا میراس پرخرچہ ہوگا ؟ اگر ایسا ہے تو کیا مجھے
سفر ، پارکنگ یا رہائش جیسے اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی؟
کیا میرا انشورنس
ان اخراجات کی ادائیگی کرے گا جو تحقیقی آزمائش میں شامل نہیں ہوں گے ، یا مجھے جیب
سے ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی؟ اگر میرے پاس بیمہ نہیں ہے تو کیا میں ابھی بھی اس
میں حصہ لینے کے اہل ہوں؟
کیا مجھے کلینکل
ٹرائل کے دوران کسی ساتھی کی ضرورت ہوگی؟ اگر ایسا ہے تو اسے کب تک اس میں حصہ لینے کی ضرورت ہوگی؟ کیا اس
کو اس کے وقت کا مناسب معاوضہ دیا جائے گا ؟
کلینکل ٹرائل کےاختتام پر کیا ہوتا ہے
? کیا کلینکل ٹرائل ختم ہوجانے
کے بعد بھی میری صحت کاخیال رکھا جائے گا
کیا آپ مجھے کلینکل
ٹرائل کے نتائج سے آگاہ کریں گے ؟
میں مذیدسوالات
کے لئے کس سے رابطہ کروں گا؟
کلینکل ٹرائل کے بارے میں مذیدجاننے کے لئے درج ذیل ویب گاہ پروزٹ کریں
ClinicalTrials.gov
www.clinicaltrials.gov
www.clinicaltrials.gov
U.S.
Food and Drug Administration
1-888-463-6332 (toll-free)
druginfo@fda.hhs.gov
www.fda.gov
1-888-463-6332 (toll-free)
druginfo@fda.hhs.gov
www.fda.gov
اس موادکی تیاری میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ ؤف
ایجنگ(این آئی اے) کی ویب سائیٹ پردستیاب موادسے استفادہ حاصل کیاگیاہے۔ اس ادارہ
کے سائینسدان محققین اوردوسرے ماہرین اس موادکے صحیح ہونے کایقین دلاتے ہیں کہ کہ یہ
درست ، مستند ، اور تازہ ترین ہے
اس موادکاجائزہ ۹ اپریل ۲۰۲۰ کولیا گیا



No comments:
Post a Comment