Thursday, 30 July 2020

3 فٹ قد کے 53 سالہ کنوارے نے اپنی شریک حیات ڈھونڈ لی

 

3 فٹ قد کے 53 سالہ کنوارے نے اپنی شریک حیات ڈھونڈ لی

 

Jul 30, 2020 | 14:51:PM

 

سکھر (ویب ڈیسک) سکھر کے 3 فٹ قد کے 53 سالہ با اثر کنوارے جیالے وڈیرے منظور حسین میتلو نے اپنی شریک حیات ڈھونڈ لی، مگر شادی کرپشن کیس میں گرفتار پی پی رہنما خورشید شاہ کی رہائی سے مشروط کر دی۔پی پی رہنما خورشید شاہ کی رہائی کےلئے اہل خانہ اتنی شدت سے منتظر نہیں جتنی شدت سے 53 سالہ پستہ قد کا وڈیرہ منظور احمد میتلو ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سکھر کی میتلو برادری کے 53 سالہ 3 فٹ قد کے با اثر وڈیرے منظور حسین میتلونے سوچ رکھا تھا کہ زندگی تنہا ہی گزارنی ہے، مگر پی پی رہنما خورشید شاہ نے کرپشن کے الزام میں گرفتاری کے بعد جیل کسٹڈی کے دوران ملاقاتوں میں جیالے وڈیرے کو شادی کیلئے راضی کرلیا۔

 

خورشید شاہ نے کہا کہ وڈیرہ منظور حسین میتلو ابھی آپ شادی کریں، کیونکہ یہ حبیب سائیں کی سنت بھی ہے۔پی پی رہنما کے اصرار پر شادی کیلئے آمادگی کے بعد بااثر پستہ قد کے وڈیرے نے اپنی شریک حیات بھی ڈھونڈ لی ہے مگر شادی خورشید شاہ کی رہائی تک ملتوی کر رکھی ہے، وڈیرے کی خواہش ہے کہ خورشید شاہ اس کے نکاح میں ضرور کریں اور شادی کے گواہ بھی بنیں۔ Description: C:\Users\abc\Downloads\news-1596102574-8503.jpg

واضح رہے کہ پستہ قد ہونے کے باوجود وڈیرا اپنے علاقے میں خاصا اثرو رسوخ رکھتا ہے جو برادری سمیت اہل علاقہ کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔وڈیرا منظور احمد میتلو شدت سے منتظر ہے کہ خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی جلد ممکن ہو تاکہ وہ بھی جلد اپنی دلہن کو بیاہ کر لاسکے۔

https://dailypakistan.com.pk/30-Jul-2020/1164888

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...