Saturday, 8 April 2023

اپنےبچوں کے اندرپائ جانے والی خوبیوں کی پہچان کیسے کریں؟

 

بسلسلہ:تعلیم وتربیت

 
اپنےبچوں کے اندرپائ جانے والی خوبیوں کی پہچان کیسے کریں؟

ازقلم : مجاہدعلی

0333 457 072,mujahidali125@yahoo.com

 


اس دنیا میں ہربچہ منفردصلاحیت اورخوبیوں کے ساتھ پیداہوتاہے ۔ہے۔بچوں کے اندر محض تعلیم حاصل کرنےکی خوبی ہی نہیں ہوتی ہیں بلکہ اوربھی کئ خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

بچوں کی کچھ خوبیوں کو تو واضح طورپردیکھاجاسکتاہے ،مثلاجیساکہ ان  کا ڈرائنگ کرنا یاوہ کچھ کھیلوں میں بہت اچھےہوتے ہیں۔لیکن کچھ خوبیاں ایسی  بھی ہوتی ہیں جن کوبمشکل ہی محسوس کیاجاتاہے۔جیساکہ وہ اچھے سامع ہوتےہیں یاگروپ کی شکل میں بہترکام کررہے ہوتےہیں۔وہ بچے جواس طرح کے معاملات ،اکثراوقات ان  کی حوصلہ افزائی ہی نہی کی جاتی  ۔ بچوں کی خوبیوں کوتسلیم کئے جانےاورسراہنے سے ان کے اندرآگے  بڑھنےکاجذبہ پروان چڑھتاہے۔یہ بات ان  بچوں کے لئے کہناذیادہ بہترہے،جو سکول میں جدوجہدکررہےہوتے ہیں۔

بچوں کی مذید خوبیوں کی پہچان اورجاننے کے لئے ذیل میں دی گئی فہرست کواستعمال کریں۔بچوں کے اندران خوبیوں کی تلاش کریں ،آیایہ خُوبیاں اُن میں پائی جاتی ہیں ۔

کردار کی خوبیاں شخصی اورانسانی

                 ایماندار

 قابل اعتماد

خیال رکھنےوالا،دیکھ بھال کرنےوالا

ہمدراورمہربان

دوسروں کی مدد کرنےوالا

                وفادار

                سخت محنت کرنےوالا

لچکداررویےّ کامالک

                خودانحصاری

تعاون کاجذبہ

 سماجی مُہارتیں

                تبادلہ خیال کرنےکی صلاحیت ،اورمطابقت کی صلاحیت

                نئے دوست بنانا،دوستی کوبرقراررکھنا

                اچھاسامع

دوسروں کے نکتہ نظراورتنقیدکوقبول کرنےکی صلاحیت

بوقت ضرورت مددکی درخواست کرنا

اپنے اچھے بُرے افعال کی ذاتی طورپرذُمہ داری قبول کرنا

سچ بولنا اوربوقت ضرورت معذرت کرنا

اچھی حس مزاح ہونا

 اظہارکی صلاحیت(لسانی وزبان دانی)

                بوقت ضرورت اپنی ضروریات، خواہشات اور خیالات کے اظہار کے لئے الفاظ کااستعمال ۔

گھر،سکول اوردوستوں کےساتھ بات چیت میں حصہ لینا

جب وہ کہانی سنارہا یاکوئی سوال کررہاہو توزبان کالب ولہجہ کااستعمال

ایسی کہانیاں سنانے کی صلاحیت جن کا آغاز، درمیانی اور اختتام واضح ہو

الفاظ کابھرپوراستعمال اور نئے الفاظ سیکھنا

بات چیت میں "کون،" "کیا،" "کب،" "کہاں،" "کیوں" اور "کیسے" جیسے سوالات کاجواب دینےکی صلاحیت (یا کہانی کے بارے میں)

لطائف، مزاح اور طنز کی سمجھ

ادبی (خواندگی کی صلاحیتیں )

آوازوں کی ساخت کو سمجھتا ہے، شاعری جیسے کام کر سکتے ہیں

غیرمعروف الفاظ کی آوازنکال سکتاہے

بصری الفاظ کو آسانی سے پہچانتا ہے

تمام تفصیلات کویادرکھ سکتاہے ۔کہانی کودوبارہ کہ سکنےکی صلاحیت

کہانی کوسمجھنےکے بعدپیشن گوئ کرسکنا

کیا تاثرات سے اظہارکرسکتاہے ، جیسا کہ ایک اداکار ٹی وی شوز میں بات کرتا ہے

                مُطالعہ اورذاتی تجربات کے مابین تعلق بناتاہے

ریاضی اورمنطق کی صلاحیت

نمبرکے بارے میں عقل شعوررکھنا مثلا یہ جاننے کی کوشش کرناکہ کون سانمبربڑایاچھوٹاہے

کیافطرت کےحوالے سے ادراک کی صلاحیت رکھتاہے خصوصانمبرمیں

ریاضی کے حقائق کو جانتاہےجیسے چاراورپانچ ملک کر9ہوتے ہیں

دماغ کے اندرذہنی طورحساب کرنا

                حقیقی دنیا میں ریاضی کے تصورات کےاستعمال کی صلاحیت

الفاظ کے اندرریاضی کی اصطلاحات کوسمجھنا

پہیلیوں یا الفاظ کے مسائل کو حل کرنا

مطالعہ کی خُوبی وصلاحیت

مقصد کی سمجھ اورتعین

آگےبڑھنےکی منصوبہ بندی

کام میں پہل کی صلاحیت

اپنے کام میں ارتکازکی صلاحیت

مختلف ذاویوں سے سوچنے کی کوشش

مختلف خیالات کومجتمع کرنےکی صلاحیت

اُصولوں اورقواعد و ضوابط کی پاسداری کرنا

اپنی غلطیوں سےسیکھنا

 مشکلات کوحل کرنا

دیگرخوبیاں اورہنر

کیاوہ تخلیق پسند ہے یافنکارانہ ذہنیت کامالک ہے

رقص،اداکاری،گانے یاآلات موسیقی کوبجانے کی صلاحیت

کوئی کھیل کھیلتاہےبشمول ویڈیوگیمز

یوگا، ذہن سازی، یا مراقبہ کی مشق کرتا

جانوروں یاچھوٹے بچوں کاخیال رکھتاہے

لوگوں کومذاق یاکہانیاں سناکرتفریح کاسامان مہیاکرتاہے

کیاکوئی سماجی خدمات سرانجام دیتاہے

اہم نکات

بچوں کی خوبیوں اورصلاحیتوں کی نشاندہی اتناہی اہم کام ہے جتنا ان کےمسائل پرتوجہ رکھنا۔بچوں کی کچھ خُوبیوں کو  دوسروں کے مقابلے میں محسوس کرنا آسان ہوسکتاہے ۔بچوں کے اندرترقی پسندسوچ اورفکرکو فروغ دینے سے ان کے اندردیگرخوبیوں کوبھی بہترکرنے میں مددمل سکتی ہے۔

ماحاصل

بطوروالدین اوراستاد  آپ بچوں کےاندرموجود مختلف قسم کی خُوبیوں کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔جس سےآپ عملی طورپر ان کی ترقی اور کامیابی میں بہترطورپر مدد کرسکتے ہیں۔

بچوں کی منفردخُوبیوں کی شناخت اور پرورش کرکے، ہم انہیں ان کی پوری صلاحیت تک پہنچنے اور بھرپور زندگی گزارنے کے لئے بااختیار بنا سکتے ہیں. یاد رکھیں، بچوں کےاندر خُوبیاں بہت سی شکلوں میں آتی ہیں، اور ہر بچے کی انفرادی صلاحیتوں کوماناجانا اور ان کوسراہا جانا ازحد ضروری ہے.اسی کی وجہ سے بچہ عملی ذندگی میں ترقی کرسکتاہے۔اوربہت ذبردست کام کرسکتاہے۔

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...