فضائل وبرکات درودشریف
جمع وتدوین :مجاہدعلی،لاہور
آپ ﷺ کااس اُمت پربے پایاں مہربانیوں اورلاتعداداحسانات کاتقاضہ ہےکہ ہم ہردم بطوراُمتی شکر کے لئےآپﷺ پر صبح وشام درودبھیجیں۔اگرہم ساری ذندگی بھی آپﷺپردروربھیجتے رہیں تودیگراحسانات سے قطع نظرمحض اس ایک احسان کابدلہ پورانہیں ہوتاکہ آپﷺکی ذات مبارکہ کی بدولت ہم اندھیروں سے روشنی کی طرف آئے۔
یہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں بیک وقت اللہ اوراس کے پیارے محبوب حضرت محمدﷺ کانام مبارک زبانوں سے نکلتاہے۔درودشریف کاپڑھناایک ایسافعل ہے جواللہ اوراس کے رسولﷺکوخوش کرتاہے۔ اس سےفوری رحمت ملتی ہے۔درودشریف قبول ہی قبول ہے۔
علّامہ سخاویؒ نے مختصرا ان فوائد فضائل انعامات کی طرف اشارہ کیاہے جودرودشریف کاوردکرنے والوں کوحاصل ہوتے ہیں،جن کاتذکرہ ذیل میں کیاجارہاہے
۱۔اللہ تعالیٰ جلّ شانہ کادرود پڑھنے والے والے بندہ پررحمتیں بھیجنا (مسنداحمد)
۲۔اُس کے فرشتوں کادرودشریف پڑھنے کے لئے دعامغفرت کرنا(مسنداحمد)
۳۔حضوراقدسﷺ کاخوداس بندہ پردرودبھیجنا( العمجم الاوسط)
۴۔درودپاک پڑھنے والے کی خطاوں کامعاف ہونا(سُنن نسائ)
۵۔درودشریف پڑھنے والے کے اعمال کوپاکیزہ بنادینا(القول الدبدیع)
۶۔ دروشریف پڑھنے والے کےدرجات کابُلندہونا(فضائل الاوقات للبییقہی)
۷۔درودپاک پڑھنے والے کے گناہوں کامعاف ہونا(فضائل الاوقات للبییقہی)
۸۔درودشریف پڑھنے والے کے لئے خُوددرودشریف کامغفرت طلب کرنا (المعجم الاوسط اللطبرانی)
۹۔ اُس کےنامہ اعمال میں ایک قیراط کےبرابرثواب کالکھا جانا،اورقیراط بھی وہ جواُحدکے پہاڑکے برابرہو۔اُس کے اعمال کابہت بڑی ترازو میں تُلنا(مصنف عبدالرزّاق)
۱۰۔جوشخص اپنی ساری دُعاوں کودرودبنادے اُس کے دنیاوآخرت کے سارے کاموں کی کفایت ہونا اورخطاوں کومٹادینا(سُنن ترمذی)
۱۱۔درودشریف پڑھنے والے کے ثواب کاغُلاموں کے آزاد کرنے سے ذیادہ ہونا(الترغیب والترھیب لقوام السنتہ)
۱۲۔درودشریف کی برکت سے خطرات سےنجات پانا(القول البدیع)
۱۳۔نبی کریمﷺ کاقیامت کے دن اس کے شاہداورگواہ بننا(القول البدیع)
۱۴۔ درودشریف پڑھنے والے کے لئے نبی کریمﷺ کی شفاعت کاواجب ہونا(الطبرانی)
۱۵۔ درودشیرف پڑھنے والے کواللہ کی رضاملنا(الدیلمی)
۱۶ ۔ دروشریف پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کانازل ہونا(مسندبزار)
۱۷۔اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے امن کاحاصل ہونا(بقی بن مخلد)
۱۸۔قیامت کے دن عرش کے سایہ میں داخل ہونا(الدرالمنظم)
۱۹۔اعمال کےتُلنے کے وقت نیک اعمل کے پلڑے کاجُھکنا(القول البدیع)
۲۰۔ دروشریف پڑھنے والے کے لئے حوض کوثر پرحاضری کانصیب ہونا(القول البدیع)
۲۱۔قیامت کے دن کی پیاس سے امن نصیب ہونا (الترغیب لابن القاسم التیمی)
۲۲۔جہنم کی آگ سے خلاصی کانصیب ہونا(القول البدیع)
۲۳۔پُل صراط پرسہولت سے گُزرجانا(المعجم الکبیر للطبرانی)
۲۴۔ دروشریف پڑھنے والے کامرنے سے پہلے اپناٹھکانہ جنت میں دیکھ لینا(الترغیب فی فضائل الاعمال)
۲۵۔جنت میں بہت ساری بیبیوں(حُوروں) کاملنا(الدرالمنظم)
۲۶۔اُس کے ثواب کا۲۰جہادوں سے ذیادہ ہونا(مسندالفردوس)
۲۷۔نادارکے لئے صدقہ کے قائم مقام ہونا(مسندابی یعلی موصلی،الدیلمی)
۲۸۔ دروشریف ذکوۃ ہے اورطہارت ہے (مسنداحمد)
۲۹۔ دروشریف کی وجہ سے مال میں برکت ہوتی ہے(رونق المجالس للسمر قندی)
۳۰۔ دروشریف کی برکت سے۱۰۰ حاجتیں بلکہ اس سے بھی ذیادہ حاجتیں پُوری ہوتی ہیں (فوائد ابن مندہ)
۳۱۔ دروشریف عبادت ہونے کے ساتھ ساتھ اوراعمال میں اللہ تعالیٰ کےنزدیک سب سے محبوب ہے(قرطبی)
۳۲۔ دروشریف مجالس کے لئے زینت ہے(ابوموسٰی المدینی)
۳۳۔ دروشریف کاپڑھنافقراورتنگی معیشت کودُورکرتاہے (ابوموسیٰ المدینی)
۳۴۔ دروشریف کے ذریعہ سے اسباب خیرتلاش کئے جاتے ہیں (ابوموسیٰ المدینی)
۳۵۔ دروشریف پڑھنے والا قیامت کے دن حضوراقدسﷺ کے سب سے ذیادہ قریب ہوگا(سُنن ترمذی)
۳۶۔درورشریف کی برکت سے درودپڑھنے والااوراس کے بیٹے اورپوتے مستفیدہوتے ہیں اوروہ بھی منتفع(فائدہ حاصل کرنے والا) ہوتاہے کہ جس کو درودشریف کاایصال ثواب کیاجائے(مجمع الزوائد)
۳۷۔ دروشریف پڑھنے والے کواللہ تعالیٰ اواُس کے رسولﷺ کی بارگاہ میں تقّرب(قُرب) حاصل ہوتاہے(الرسالتہ القشیری)
۳۸۔ دروشریف بے شک نُورہے،اوردُشمنوں پرغلبہ حاصل ہونے کاذریعہ ہے(القول البدیع فی الصلاۃ علی الحبیب الشفیع)
۳۹۔ دروشریف دلوں کونفاق اورزنگ سے پاک کرتاہے (القول البدیع فی الصلوۃ علی الحبیب الشفیع)
۴۰۔دروشریف لوگوں کے دلوں میں محبت پیداہونے کاذریعہ ہے(القول البدیع فی الصلوۃ علی الحبیب الشفیع)
۴۱۔درودشریف پڑھنا خواب میں حضوراقدسﷺکی زیارت کازریعہ ہے(القول البدیع فی الصلوۃ علی الحبیب الشفیع)
۴۲۔درودشریف کاپڑھنے والا اس سے محفوظ رہتاہے کہ لوگ اس کی غیبت کریں(القول البدیع فی الصلوۃ علی الحبیب الشفیع)
۴۳۔دروشریف بہت بابرکت اورافضل ترین اعمال میں سے ہے(القول البدیع فی الصلوۃ علی الحبیب الشفیع)
۴۴۔دین ودُنیامیں سب سے ذیادہ نفع دینے والاہے(القول البدیع)
۴۵۔درودشریف میں اس کے علاوہ بہت سے ثواب ہیں ،جوسمجھدارکے لئےاس میں رغبت پیداکرنے والے ہیں۔ایساسمجھدارجواعمال کے ذخیروں کے جمع کرنے پرحریص ہواورذخائراعمال کے ثمرات حاصل کرناچاہتاہوں(القول البدیع فی الصلوۃ علی الحبیب الشفیع،للسخاوی:۱۴۰تا۱۴۹)
بحوالہ کتاب
ازافادہ :کتاب:برکات درودوسلام،سلسلہ نمبر۳،
نام مولف :مولانا محمدعتیق الرحمٰن،مہتمم جامعہ عبداللہ بن عمرلاہور،مدیدماہنامہ علم وعمل لاہور،ص ۱۳تا۱۶،طبع اوّل۔نومبر۲۰۱۸ ( ربیع الاوّل ۱۱۴۰ھ)
No comments:
Post a Comment