Saturday, 11 February 2023

اپنے بچوں کے ہنرکوپہچانیں!ایک انتہائ معمولی لیکن کارآمدمثال

 

اپنے بچوں کے ہنرکوپہچانیں!ایک انتہائ معمولی لیکن کارآمدمثال

تحریر:مجاہدعلی

meritehreer786@gmail.com

برسوں پہلے میں نے ایک ۳یاچارکی ایک بچی کودیکھا ایک بچی کودیکھا! ۔ اسکی عادت یہ تھی کہ لکڑی کاکوئی ٹوٹاپھوٹاتختہ لیکراس پرچاک سے لکھنے بیٹھ جاتی یاپھردیواروں پرلکھتی اورمحسوس یوں ہوتاکہ وہ بچوں کوپڑھارہی ہے ۔ اسکے اس شوق کوجلابخشنے کے لئے اسے وائٹ بورڈلاکردیاگیا ساتھ میں مارکرتاکہ وہ اپنے شوق کوپوراکرسکے۔وہ اونچی آوازسے اُستانیوں کی طرح پڑھارہی ہوتی اردگردکوئی بچہ بھی نہ ہوتا تھا تومیں ازراہ مذاق  سے کہتاکہ جن کے بچوں کوپڑھارہی ہو پھرآہستہ آہستہ اسکے اردگرددوچاربچے پڑھنے کے لئے اکٹھے ہوگئے!

یہ بڑی آسان بات کہ اس بچی میں مستقبل میں ایک اناونسر،مقرراوراستانی کے بننے کے آثارتھے ۔ میں نے گھروالوں سے کہاکہ یہ بڑی ہوکراستانی بنے گی ۔یہ پیشن گوئی کوئی پندرہ سال بعد پوری ہوئ آج وہ ایک سرکاری سکول میں ایک ٹیچرکے طورپرانٹرویودینے گئی اورکامیاب ہوئی اس سے پہلے وہ ایک نجی سکول اورٹیوشن اکیڈیمی میں بطوراستانی کے فرائض دے رہی تھی

بہرحال لُب لباب اورقصہ مختصریہ ہے کہ اللہ تعالیٰ  کسی بچے کے لئے وہ فیلڈآسان کردیتاہے جس میں اس نے جاناہوتاہے۔اصل بات یہ ہے کہ بطوروالدین سب کوکوشش کرنی چاہئے کہ وہ اپنے اپنے بچوں کے قدرتی ٹیلنٹ کوہرممکن دریافت کرنے کی کوشش کریں!یہ آپ کاکام ہے کہ اسکی ان صلاحیتوں اورقابلیتوں کوبھی پہچانیں اوران کے اس شوق کومہمیزدیں

ان کی خوبیوں اورخامیوں کوپہچانیں اوران کوحوصلہ دیں تاکہ وہ کل کومعاشرے کاایک مفیدانسان بن سکے!

No comments:

Post a Comment

Role of Police In Social Justice

  Role of Police In Social Justice Mujahid Ali mujahidali12@yahoo.com   Social peace and justice is the collective need of the soc...