|
بسلسلہ :فکرآخرت |
تحریر:مُجاہدعلی، لاہور
گلی محلے کی مسجدوں کے سپیکرسے گُونجتا فکرانگیز۲ دفعہ اعلان موت
حضرات ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں ۔(نام ) جوآج یاکل رات قضائے الہی سے وفات پاگئے یا پاگئی ہیں ۔ اُن کاجنازہ ان کی رہائش گاہ سے اٹھایاجائے گا۔ان کی نمازجنازہ کی ادائگی فلاں وقت فلاں جگہ ہوگی۔ سب حضرات واحباب سے درخواست ہےکہ نمازجنازہ میں شرکت فرماکرثواب دارین حاصل کریں۔ انا للہ واناالیہ راجعون ۔
تقریباہرروز کسی جواں مردعورت توکسی بچے بوڑھے کی وفات کااعلان ہوررہاہوتاہے ۔ گلی محلے کی مساجد کے لاوڈسپیکر سے گونجتایہ پیغام ہرکسی کوفکرآخرت کاپیغام دیتاہے جوکہ فکرآخرت سے غافل دلوں کوجھنجھوڑنے کےکافی ہے۔اس اعلان کے الفاظ انتہائ غورکرنے کے قابل ہوتے ہیں،یہ وہ الفاظ ہیں جوہم روز صبح وشام، اکثراپنی گلی محلے کی مسجدوں کے لاوڈسپیکرسےاپنے گھر،اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے سنتے رہتے ہیں۔ اس پیغام اورالفاظ کی گونج ہرروز ملک کے طُول وعرض اورگلی محلے میں سنائی دیتی ہے لیکن حقیقت میں انسانوں کی اکثریت اس پیغام کی طرف بہت کم توجہ کرتے ہیں ۔
انسان تھوڑی دیرکے لئے سوچتاہے، خیال کرتاہے اورپھردنیا کے کام دھندوں میں مصروف ہوجاتاہے اوراس فکرانگیز پیغام کوبھول جاتاہے ۔لیکن یادرھے یہ پیغام ہرگزہرگز کسی طوربھی نظراندازکرنے کے قابل نہیں۔ لہذااس پیغام کوانتہائ سنجیدگی سے لیاجائے!درحقیقت یہی فکرآخرت ہے ۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ فکرموت اورآخرت کریں ۔بطورمسلمان ہمیں فکرکرنی چاہئے کہ کہیں اگلااعلان میرانہ ہو۔۔آئیں ہم آج اوراسی وقت ہم اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اللہ سے توبہ کریں اوراس کوراضی کریں ۔مبادا ہمیں اپنے گناہوں کی معافی اورتوبہ کی مہلت اورموقع ہی نہ مل پائے۔
اچانک اموات اورہستی ناپائیدار
اچانک اموات کی شرح بڑھ گئی ہے۔ ذندگی ان دنوں کچھ ناپائیدارہوچکی ہے۔ روزمرہ ذندگی میں بے شمارایسے واقعات دیکھنے سننے کوملتے ہیں کہ ایک چنگابھلا ہٹاکٹا بظاہرصحت مندانسان دنیاسے رخصت ہو جاتاہےجبکہ بظاہر اسکی موت کی کوئی کوئی معقول وجہ بھی نظرنہیں آتی ۔ پتہ نہیں کب کہاں کسی کے ساتھ کوئی موت جیسا سانحہ حادثہ ہوجائے ۔راہ چلتے موت سامنے آن کھڑی ہوتی ہے ۔ہم جس انسان سے تھوڑی دیرمل کرجاتے ہیں توپتہ چلتاہے کہ وہ توبیٹھے بیٹھے چلتے چلتے اس دنیائے فانی سے گزرچکاہے ہم حیران اورہکابکارہ جاتے ہیں دماغ تصورہی نہیں کرسکتاہے آخراسکے ساتھ کیاہوا۔اکثریہی کہاجاتاہے کہ تھوڑی دیرپہلے توہم سب کے ساتھ تھا بالکل صحیح تھا ،پتہ نہیں کیاہُوا۔کئی دفعہ ایساہوتاہے کہ کوئ سویاہوا پھرصبح جاگ نہ سکا ،کسی کی اچانک حرکت قلب بندہو جاتی ہے۔ واقعی موت کاکوئی وقت معین نہیں کب کس وقت کس وقت اللہ کی طرف سے ہمیں بُلاواآجائے۔ پتہ نہیں کب کس وقت کس لمحے سیکنڈ کسی کوموت آجائے ۔عصرحاضر میں ۔اب تو کسی بھی انسان کی ذندگی کاکوئی اعتبارنہیں رہا۔
موت کاکوئی بہانہ بن سکتاہے ۔بہرحال موت برحق اوراٹل سچائی ہے ۔
اس لئے تمام مسلمان مردوزن اس پیغام کی سنگینی اورسنجیدگی سے لیں مباداکہ اگلااعلان میرے یاآپ یاآپ کے پیاروں کے متعلق نہ ہوجائے ! ۔اس لئے ضرورت امرکی ہے کہ انسان خودکوموت کی تیاری کے لئےخودکوہمہ وقت تیاررکھے مبادا کب ہماری موت کاوقت آن پہنچے۔احتیاط رہے کہیں یہ پیغام کسی بھی وقت میرے اورآپ کے لئے کہناپڑجائیں۔یہ جوہمارے پاس قیمتی وقت اسکوغنیمت جانیں اوراللہ سے معافی توبہ مانگیں!
اللہ ہرمسلمان کوفکرآخرت اورموت کی تیاری کی فکرکرنے کی توفیق فرمادے اورفکرآخرت کاغم تمام غموں پربھاری رہے۔
روزمرہ کےیہ اعلانات انسان کودعوت فکردیتے ہیں انسان کے ضمیر کوجھنجھوڑنے کے لئے کافی ہوتے ہیں کہ ہم دنیامیں دین کےحوالے سے اپنی سمت درست کرلیں اوراللہ سے اپنامعاملہ درست کرلیں!اوراسکوراضی کرلیں!
اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت اورصحیح فکر،سمجھ فہم عطافرمائیں! دعا ہے کہ اللہ ہم سب مسلمانوں کاخاتمہ ایمان پرفرمائے ۔آمین ثم آمین ۔
كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ
نوٹ:اس پیغام کوسن کرکسی بھی مسلمان کی اولیں کوشش تو یہی ہونی چاہئے کہ بلا تاخیر،فوری طورپر بناسوچے سمجھے مرحُوم یامرحُومہ کے لئے ۱ دفعہ الحمداللہ اور۳دفعہ قُل ھُواللہ مع کلمہ شریف پڑھ کرمیت کی روح کوایصال ثواب کردیاجائے ۔تاکہ ہم کہیں ایصال ثواب کے حوالے سے ہم کہیں بھول نہ جائیں !اور ایک بطورمسلمان آپکی ذات پر ایک مسلمان کاحق بھی ہے۔
واللہ اعلم
نماز پڑھیں اس سے پہلے کہ آپ کی نماز پڑھی جائے
۲۲ ستمبر۲۰۱۹
No comments:
Post a Comment